متحدہ عرب امارات

دبئی سے لاپتہ ہونے والی اس پاکستانی خاتون کی تلاش میں مدد کریں

خلیج اردو آن لائن:
دبئی میں مقیم ایک پاکستانی باشندہ اپنی اہلیہ کی تلاش کے لیے مدد مانگ رہا جو 9 نومبر کی صبح سے لاپتہ ہیں۔

نجی خبررساں ادارے  خلیج ٹائمز سے بات کرتے ہوئے مختار علی نے بتایا آخری بار انہوں نے اپنی بیوی کو پیر کی صبح ناشتے کے دوران دیکھا۔

انہوں نے بتایا کہ ان کی بیوی کا نام قراۃ العین ہے، انکی عمر 41 سال ہے اور وہ لوگ محاسنہ 4 کے رہائشی ہیں۔

مختار علی خود دناتا ٹریولز کے لیے کام کرتے ہیں انہوں نے مزید بتایا کہ "مارننگ شفٹ ہونے کی وجہ سے میں صبح 3 بج کر 45 منٹ پر گھر سے نکل گیا تھا۔ صبح ہم نے ناشتہ ایک ساتھ کیا تھا اور وہ بلکل ٹھیک تھی۔ لیکن جب میں شام 6 بجے گھر آیا تو وہ گھر میں نہیں تھی”۔

لاپتہ ہونے والی خاتون کے شوہر نے بتایا کہ ” جب میں گھر پہنچا تو گھر کا دروازے کو تالا لگا ہوا تھا۔ چونکہ میرے پاس اضافی چابی نہیں تھی لہذا میں نے چوکیدار کو بلایا تاکہ گھر میں داخل ہونے کےلیے ماسٹر کی حاصل کر سکوں۔ چاے کے برتن اور پلیٹیں ٹیبل کے پر بغیر دھوئے ہی پڑی تھیں۔ وہ اپنے ساتھ نہ تو اپنا موبائل لے کر گئی ہے نہ ہی پیسے اور پاسپورٹ”۔

شوہر نے امکان ظاہر کیا ہے کہ جب وہ گھر سے گئی ہوں گی تو انہوں کالے رنگ عبایا پہنا ہوگا۔

انکا کہنا ہے کہ اس کے بیوی پریشان تھی کیونکہ میں نے اسے کورونا کے باعث مالی مشکلات کی وجہ سے پاکستان واپس جانے کا کہا تھا۔

تاہم، شوہر نے القسیس پولیس تھانےمیں اپنی اہلیہ کی گمشدی کی رپورٹ درج کروا دی ہے ۔ اور اپنے تمام دوستوں اور رشتہ داروں سے بھی اپنی بیوی کا بارے میں پتہ کر چکے ہیں لیکن ابھی تک اس کا کوئی پتہ نہیں چلا۔

قراۃ العین کو خاندان میں عینی کے نام سے پکارا جاتا ہے اور وہ گزشتہ 22 سال سے دبئی کی رہائشی ہیں۔ انکا ایک بیٹا بھی جو امریکہ میں کام کرتا ہے۔

Source: Khaleej Times

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button