متحدہ عرب امارات

متحدہ عرب امارات : ریستورانوں اور ہوٹلوں کو روزے کے اوقات میں کھانا اور شیشہ بیچنے کی اجازت نہیں ہوگی

خلیج اردو
20 اپریل 2021
دبئی : دبئی اکانومی نے واضح کیا ہے کہ رمضان کے اوقات میں ریستوارنوں اور کیفے کے باہر کھانا دینا یا شیشہ فراہم کرنا منع ہے اور ایسا کرنے کی اجازت نہیں ہوگی۔

دبئی کی اکانومی نے منگل کے روز واضح کیا کہ رمضان المبارک کے مقدس مہینے میں دن کے وقت دبئی میں کھانے پینے والوں کو کھانا اور شیشہ اجازت نہیں ہوگی

تاہم ریستوران دن میں اپنے صارفین کو کھانے کی ڈیلوری کی خدمات پیش کرنا جاری رکھ سکتے ہیں۔

دبئی کے محکمہ اکنامک ڈویلپمنٹ (دبئی اکانومی) نے خلج ٹائمز کو ایک بیان میں بتایا کہ روزہ کے اوقات میں ریستوران اور کیفے کے باہر کھانا پیش کرنے کی اجازت نہیں ہے ، لیکن کھانے کی پارسل اور ڈیلوری کی خدمات معمول کے مطابق جاری رہ سکتی ہیں۔

اس کے علاوہ ریستورانوں کو روزہ کے اوقات میں گاہکوں کو باہر شیشہ پیش کرنے کی اجازت نہیں ہے جو عام طور پر صبح 4.20 سے شام 6.45 بجے کے درمیان ہوتا ہے۔ شیشہ کو افطاری کے بعد اور صبح 4 بجے تک پیش کیا جاسکتا ہے۔

حالیہ سرکلر میں دبئی اکانومی نے کہا ہے کہ رمضان کے روزے کے اوقات میں صارفین کو کھانا پیش کرنے کیلئے ریسٹورنٹ کو بھی اجازت نامہ حاصل کرنے کی ضرورت نہیں ہوتی ہے۔

 

Source : Khaleej Times

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button