
خلیج اردو
20 اپریل 2021
دبئی : متحدہ عرب امارات نے پاکستان کو 2 بیلین ڈالر قرض کی ادائیگی میں تاریخ کی توسیع کی ہے۔ یہ رقم ابوظبہی نے جنوری 2019 میں پاکستان کو ادا کی تھی تاکہ پاکستان معاشی مسائل پر قابو پائیں۔
منگل کو اس بات کا اعلان پیر کے روز ہونے والی وزیر خارجہ اور بین الاقوامی تعاون کے وزیر شیخ عبداللہ بن زید النہیان اور پاکستان کے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کے مابین ہونے والی ملاقات کے بعد کیا گیا۔
پاکستان نے 19 اپریل 2021 تک اے ڈی ایف ڈی کو 2 بلین ڈالر کے فنڈز کی ادائیگی کرنی تھی۔
جنوری 2019 میں متحدہ عرب امارات کی طرف سے اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے پاس مجموعی طور پر 3 ارب ڈالر کی لائف لائن جمع کرائی گئی تھی تاکہ کرنٹ اکاؤنٹ خسارے کو ختم کرنے اور پاکستان کی کرنسی کی مدد کیلئے زرمبادلہ کے ذخائر کو بہتر بنایا جاسکے۔
FM @SMQureshiPTI lauded 🇦🇪 consistent support to 🇵🇰 and welcomed the announcement of rolling back payment of USD 2 billion, which symbolizes the depth and strength of bilateral ties. #PakFMinUAE (3/4) pic.twitter.com/AkCb7oYfYn
— Ministry of Foreign Affairs – Pakistan (@ForeignOfficePk) April 19, 2021
شاہ محمود قریشی نے متحدہ عرب امارات کا تین روزہ سرکاری دورہ مکمل کر لیا ہے اور اب وہ اپنے علاقائی دورے کے ایک حصے کے طور پر آج ایران روانہ ہوں گے۔ یہ پچھلے چار ماہ میں پاکستانی وزیر خارجہ کا متحدہ عرب امارات کا دوسرا دورہ ہے جس میں دونوں ممالک کے درمیان بڑھتے ہوئے باہمی تعلقات اور اعلی سطح کے رابطوں کی عکاسی ہوتی ہے۔
شیخ عبداللہ نے متحدہ عرب امارات اور پاکستان کے مابین تعلقات کی گہرائی اور مضبوطی کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ دیرینہ اور باہمی اعتماد اور احترام پر مبنی ہیں۔
دونوں ممالک کے وزرائع خارجہ نے کرونا وائرس کے خاتمے کے خاتمے کیلئے دونوں ممالک کے مابین جاری تعاون اور اس بیماری کے اثرات سے نمٹنے کیلئےعالمی ہم آہنگی کو تیز کرنے کے طریقوں اور دنیا کے تمام ممالک میں ویکسین کی فراہمی کو یقینی بنانے کے بارے میں تبادلہ خیال کیا۔
پاکستانی وزیر خارجہ نے اپنے متحدہ عرب امارات کے ہم منصب کو جلد دورہ پاکستان کی دعوت دی ۔ جسے انہوں نے احسن طریقے سے قبول کیا۔
پاکستانی وزیر خارجہ نے ویزے کے حصول میں دشواریوں سمیت پاکستانی کمیونٹی کو درپیش مشکلات سے بھی آگاہ کیا۔ انہوں نے اپنے متحدہ عرب امارات کے ہم منصب کو جموں و کشمیر کے عوام کو درپیش جاری چیلنجوں سے بھی آگاہ کیا۔
دونوں وزرا نے باہمی دلچسپی کے اہم علاقائی اور عالمی امور پر تبادلہ خیال کیا جس میں افغان امن عمل اور بین الاقوامی فورمز میں دوطرفہ تعاون شامل ہے۔
Source : Khaleej Times