متحدہ عرب امارات

متحدہ عرب امارات: نماز کے لیے سڑک کی اطراف میں گاڑی پارک کرنے والوں پر 500 درہم جرمانہ عائد کیا جائے گا

 

خلیج اردو آن لائن:

ابوظہبی پولیس کی جانب سے ایک تازہ ایڈوائزری جاری کی گئی ہے جس میں ڈرائیوروں کو سڑک کی کسی بھی طرف گاڑی پارک کرنے کے خطرات کے بارے میں وارننگ دی گئی ہے۔

پولیس کے جانب سے جمعے کے روز سوشل میڈیا پر ایک پوسٹ کی گئی ہے جس میں بتایا گیا ہے کہ بسوں اور ٹرکوں کے ڈرائیور اکثر نماز ادا کرنے کے لیے سڑکی اطراف میں گاڑی پارک کر لیتے ہیں۔

پولیس کا کہنا ہےکہ سڑک کی اطراف میں گاڑی پارک کرنا قانون کی خلاف ورزی ہے کیونکہ ایسا کرنے سے سڑک پر چلنے والی دوسری ٹریفک کے لیے خطرات پیدا ہوتے ہیں۔

مزید برآں، ایسا کرنے سے خاص طور پر شام کے وقت رش کے اوقات کے دوران ٹریفک کی روانی متاثر ہوتی ہے اور ٹریفک حادثات پیش آنے کے امکانات بڑھ جاتے ہیں۔

ابوظہبی پولیس کے ٹریفک اینڈ پیٹرول ڈائریکٹوریٹ کی جانب سے بھاری گاڑیوں، ٹرکوں اور بسوں کے مالکان اور انکے ملازمین کو ہدایت کی ہے کہ وہ اپنے ڈرائیوروں کو سڑک پر کہیں بھی گاڑی پارک کرنے سے گریز کرنے کی ہدایت کریں اور انہیں بتائیں کے اپنی عبادات کرنے کے لیے کسی قریبی مسجد، چرچ یا عبادات کے لیے مخصوص مقام  پرجائیں۔

مزید برآں، پولیس کی جانب سے خبردار کیا گیا ہےکہ ایسا عمل وفاقی ٹریفک قانون کے آرٹیکل 62 کے تحت ایک جرم ہے، جس کی سزا 500 درہم جرمانہ ہے۔

Source: Khaleej Times

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button