متحدہ عرب امارات

پی ایس ایل 11 کے لیے غیر ملکی کھلاڑیوں کی رجسٹریشن کا آغاز

خلیج اردو
اسلام آباد: 19 دسمبر 2025۔ پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے گیارہویں ایڈیشن کے لیے غیر ملکی کھلاڑیوں کی رجسٹریشن کا عمل شروع کر دیا گیا ہے، جس کی آخری تاریخ 20 جنوری 2026 مقرر کی گئی ہے۔ پی ایس ایل الیون 26 مارچ سے 3 مئی 2026 تک کھیلا جائے گا اور یہ آٹھ ٹیموں پر مشتمل ایونٹ ہوگا۔

پی ایس ایل میں دو نئی ٹیموں کی نیلامی 8 جنوری کو اسلام آباد میں منعقد ہوگی، جس سے لیگ میں مزید ٹیموں اور میچز شامل ہوں گے اور کھلاڑیوں کے لیے کھیل کے مواقع میں اضافہ ہوگا۔ لیگ میں توسیع کے بعد شائقین کرکٹ کے لیے مزید دلچسپ مقابلے دیکھنے کو ملیں گے جبکہ کھلاڑیوں کو اپنی مہارت دکھانے کا بہتر موقع ملے گا۔

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button