
خلیج اردو
09اکتوبر 2021
ریاض : جمعہ کو شام کے وقت سعودی عرب کے علاقے جازان میں شاہ عبداللہ ایئرپورٹ پر ہونے والے ڈرون حملے میں دس افراد زخمی ہو گئے ہیں۔
سعودی پریس ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق ایران کی سرپرستی میں کام کرنے والے دہشتگرد گرو نے جازان میں شاہ عبداللہ ایئرپورٹ پر بم بردار ڈرون گرائے۔
زخمی ہونے والے دس افراد مسافر اور ایئرپورٹ کے عملے میں سے تھے۔ ان میں سے چھ سعودی شہری ، تین بنگالی اور ایک سوڈانی تھا۔
حملے سے ایئرپورٹ کے سامنے کئ شیشے اور کچھ دیگر میٹریل کو نقصان بھی پہنچا ہے۔
اتحادی فوج کے سرکاری ترجمان برگیڈیئر جنرل ترک الملکی نے ایک بیان میں کہا ہے کہ دہشت گرد حوثی ملیشیا شہریوں اور عوامی املاک کو نشانہ بنانے کی کوشش کے ذریعے اپنے غیر اخلاقی کارروائیوں کو جاری رکھے ہوئے ہے۔ عام شہریوں اور ایئرپورٹ کو نشانہ بنانا جنگی جرائم کے مترادف ہو سکتا ہے ۔
بیان میں کہا گیا ہے کہ دفاعی فوج دہشتگردوں کی جانب سے ایران کی حمایت یافتہ حوثی ملیشیا کی جانب سے ان بزدلانہ کارروائیوں کے سامنے تمام دفاعی طریقوں پر عمل درآمد جاری رکھے گی تاکہ اپنے دفاع اور ممکنہ حملوں کی صورت میں خطرات کو بے اثر کیا جاسکے۔ شہریوں اور عوامی املاک کا تحفظ ، اور روایتی بین الاقوامی انسانی قانون کے مطابق دفاع کو یقینی بنایا جائے گا۔
Source : Khaleej Times







