متحدہ عرب امارات

متحدہ عرب امارات میں کمپنی کو 500 کسٹمر سروس ایجنٹ کی ضرورت ہے، تنخواہ 5,000 درہم کے قریب ہے

خلیج اردو
08 اکتوبر 2021
دبئی : متحدہ عرب امارات میں ایک مشہور ایئرلائن کمپنی کو پانچ سو کسٹمر سروس ایجنٹس کی ضرورت ہے جن کیلئے دبئی میں والک ان انٹرویو ہوں گے۔

جو امیدواران اس میں دلچسپی رکھتے ہیں ان کے پاس دو سالہ تجربہ ، ہائی اسکول سرٹیفیکٹ ، انگریزی زبان کے بولنے اور لکھنے پر دسترس ، مائیکروسافٹ کا بنیادی علم ، بہترین سیلز اسکلز ، پیشہ ورانہ انداز میں ٹیلی فون پر بات چیت اور متائثر کن بول چال ہونے کا سلیقہ ہونا چاہیئے جبکہ عربی زبان سمجھنے والوں کو اضافی خوبی سمجھا جائے گا۔

ایڈیکو کے زیر اہتمام ، واک ان انٹرویوز 11 اکتوبر بروز پیر صبح 9 بجے سے شام 5 بجے تک ہالیڈے ان بر دبئی میں منعقد ہوں گے۔کیلئے آنے والے امیدواروں کے پاس اپنی سی وی کی ایک کاپی ، پاسپورٹ سائز کی تصویر اور ایک مکمل سائز کی تصویر ہونی چاہیے۔

منتخب امیدواران کو تقریبا 5000 درہم ماہانہ تنخواہ ملی گی جبکہ انہیں ٹرانسپورٹ مہیا کی جائے گی۔

کرونا کی وجہ سے دوسروں کی حفاظت کو مدنظر رکھتے ہوئے انہیں والک ان انٹرویو کے وقت سخت حفاظتی اقدامات کرنے چاہیئے۔ انہیں فیس ماسک پہننے اور سماجی فاصلہ برقرار رکھنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

ذیل میں وہ اضافی خوبیوں کی فہرست ہے جو کمپنی چاہتی ہے کہ ان کے ملازمین میں ہو۔

صارفین کے پروفائل ، ترجیحات اور آگے کی تفصیلات چیک کرکے معلومات کو توجہ اور باریک بینی سے دیکھا جائے۔

نئے آئیڈیاز سامنے لانے اور فراہم کردہ مجموعی سروس کی بہتری کیلئے مثبت زبان استعمال کرتے ہوئے سفارشات فراہم کرنے میں فعال طور پر شامل ہونا۔

امیدوار یقینی بنائیں کہ کسٹمر سروس کا اعلیٰ ترین معیار تمام صارفین کو تمام متعلقہ معلومات کی مدد سے فراہم کیا جائے۔ ۔

متعلقہ پیشہ ورانہ اور کمپنی کے معیارات کو یقینی بنانے کیلئے کمپنی کے نیوز لیٹرز/گائیڈلائنز اور پالیسیوں سے باخبر رہنا۔

صارفین کی تمام ضروریات کو سمجھیں اور ان مسائل کے حل کو فعال طور پر فروغ دیں جو کمپنی کی مصنوعات کو فروغ دے کر انہیں پورا کریں۔

امیدوار ایک دوستانہ شخصیت ہو ۔ صارفین کے ساتھ ہمدردی ظاہر کرنے اور مثبت زبان استعمال کرنے کی صلاحیت کے ساتھ واضح اور جامع کمیونیکیشن مشکل گفتگو کو سنبھالنے ، تنازعات کو حل کرنے ، خود پر قابو رکھنے اور صارفین کی بات چیت کے دوران ہمیشہ صبر کا مظاہرہ کرنے کی صلاحیت رکھتا ہو۔

امیدوار ضروریات کا تعین کرنے اور انتہائی مناسب حل پیش کرنے کیلئے صارفین کی درخواستوں کو مؤثر طریقے سے سننے کی صلاحیت رکھتا ہو اور کاروباری عمل یا طریقہ کار کو تبدیل کرنے کی صلاحیت رکھتے ہوئے اس بات کو یقینی بنائے کہ تمام عمل پر عمل کیا جائے ۔

Source : Khaleej Times

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button