متحدہ عرب امارات

سعودی عرب میں شوال کا چاند نظر نہ آیا، رمضان کے تیس روز مکمل، عیدالفطر 20 مارچ بروز جمعہ کو منائی جائے گی، رویت ہلال کمیٹی کا اعلان

خلیج اردو
سعودی عرب میں شوال کا چاند نظر نہیں آیا جس کے بعد رمضان المبارک کے تیس روز مکمل کرنے کا اعلان کر دیا گیا ہے۔

سعودی رویت ہلال کمیٹی کے مطابق آج چاند نظر نہ آنے کے باعث کل رمضان المبارک کا آخری روز ہوگا جبکہ عیدالفطر 20 مارچ بروز جمعہ کو منائی جائے گی۔

حکام نے شہریوں کو ہدایت کی ہے کہ وہ رمضان کے آخری دن میں عبادات کا اہتمام کریں اور اس بابرکت مہینے کے اختتام سے بھرپور فائدہ اٹھائیں۔

دوسری جانب عیدالفطر کی آمد کے پیش نظر مارکیٹوں میں خریداروں کا رش بڑھ گیا ہے اور خریداری کا سلسلہ عروج پر ہے۔

یہ اعلان اسلامی روایات کے مطابق چاند کی باقاعدہ رویت کے بعد کیا گیا ہے، جس کے بعد عیدالفطر کی تیاریوں میں مزید تیزی آ گئی ہے۔

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button