متحدہ عرب امارات

اسلام آباد ہائیکورٹ کے ججز کی آئینی درخواستیں اعتراضات لگا کر واپس

خلیج اردو
اسلام آباد: سپریم کورٹ رجسٹرار آفس نے اسلام آباد ہائیکورٹ کے ججز کی جانب سے دائر پانچ آئینی درخواستوں پر اعتراضات لگا کر واپس کر دیا ہے۔ رجسٹرار آفس کا کہنا ہے کہ ججز نے آئینی درخواستیں دائر کرنے کی کوئی ٹھوس وجہ بیان نہیں کی اور نہ ہی نوٹسز کے لیے فریقین کی وضاحت فراہم کی گئی۔

اعتراض میں کہا گیا کہ درخواست گزاروں نے واضح نہیں کیا کہ ان درخواستوں میں کون سا مفادِ عامہ کا سوال اٹھایا گیا ہے اور نہ ہی بتایا گیا کہ ایسے کون سے بنیادی حقوق متاثر ہوئے ہیں جن کے تحت آئین کے آرٹیکل 184/3 کا دائرہ کار استعمال کیا جائے۔

رجسٹرار آفس نے یہ بھی نشاندہی کی کہ سپریم کورٹ کے ذوالفقار مہدی بنام پی آئی اے کیس میں یہ اصول طے کیا گیا ہے کہ ذاتی رنجش کی بنیاد پر آرٹیکل 184/3 کے تحت درخواست دائر کرنے کی اجازت نہیں دی جا سکتی۔

واضح رہے کہ اسلام آباد ہائیکورٹ کے پانچ ججز نے چیف جسٹس سرفراز ڈوگر کے اختیارات کے خلاف سپریم کورٹ میں آئینی درخواستیں دائر کی تھیں۔

 

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button