
خلیج اردو
ابوظبی پولیس نے عوام کو خبردار کیا ہے کہ آن لائن جعلی اشتہارات کے ذریعے فراڈ کرنے والے گروہ سرگرم ہیں جو پرکشش آفرز اور سستے داموں مصنوعات کی پیش کش دکھا کر صارفین کو جعلی لنکس پر کلک کرواتے ہیں اور پھر ان کی ذاتی و مالی معلومات چرا لیتے ہیں۔
ترجمان کے مطابق یہ لنکس بظاہر قابلِ اعتماد نظر آتے ہیں لیکن دراصل جعلسازوں کے بنائے گئے صفحات ہوتے ہیں جہاں کارڈ تفصیلات، پاس ورڈز اور دیگر حساس ڈیٹا حاصل کر کے بینک اکاؤنٹس تک رسائی حاصل کی جاتی ہے یا شناختی چوری جیسے جرائم کیے جاتے ہیں۔
پولیس نے شہریوں پر زور دیا ہے کہ آن لائن براؤزنگ کے دوران انتہائی احتیاط سے کام لیں اور درج ذیل احتیاطی تدابیر پر لازماً عمل کریں:
-
مشکوک الیکٹرانک لنکس کی تصدیق کیے بغیر کلک نہ کریں
-
کریڈٹ کارڈ یا بینک تفصیلات نامعلوم ویب سائٹس پر درج نہ کریں
-
صرف قابلِ اعتماد اور معلوم ویب سائٹس کے ذریعے ادائیگی کریں
-
صرف سرکاری منظوری یافتہ یا معروف ایپ اسٹورز سے ایپس ڈاؤن لوڈ کریں
-
بینک اکاؤنٹ نمبر، کارڈ نمبر، پاس ورڈز، اے ٹی ایم پن یا سیکیورٹی کوڈ کسی کے ساتھ شیئر نہ کریں
ابوظبی پولیس نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ کسی بھی مشکوک کال یا آن لائن فراڈ کی کوشش کی اطلاع فوری طور پر امان سروس کے ذریعے دیں:
-
کال سینٹر: 8002626
-
ایس ایم ایس: 2828
-
ابوظبی پولیس اسمارٹ ایپ کے ذریعے
-
ای میل: aman@adpolice.gov.ae
پولیس کے مطابق سائبر جرائم کے خلاف اقدامات اور عوامی آگاہی میں اضافہ ان کی اولین ترجیح ہے تاکہ معاشرے کے افراد کو زیادہ سے زیادہ تحفظ فراہم کیا جا سکے۔






