(خلیج اردو ویب ڈیسک)دبئی پولیس نے آدھے گھنٹے سے بھی کم عرصے میں ایک سیکیورٹی گارڈ کو گرفتار کرلیا جو ڈکیتی کا مرتکب ہوا تھا۔
المرقبت پولیس اسٹیشن کو 17 جون کی سہ پہر ڈھائی بجے کے قریب ڈکیتی کی واردات کی اطلاع موصول ہوئی۔ ایک ایرانی شخص (شکایت کنندہ) نے پولیس کو بتایا کہ اس پر حملہ کیا گیا اور اس کا بریف کیس چھین لیا گیا جس میں تقریباً 1 ملین درہم موجود تھے۔
اپنی شکایت میں ،مدعی جس کی عمر تقریباً 30 سال کے لگ بھگ ہے کا کہنا تھا کہ وہ شام کے ڈھائی بجے المرقاقبت کے Riga Al Buteen میں ایک عمارت میں ایک تاجر کے لئے کام کرنے والے PRO سے ملنے جارہا تھا۔
"میں کپڑے ، جوتوں اور بیگوں کے کاروبار سے منسلک ہوں۔ میں نے ایک تاجر سے مال خریدنے کے لئے 1.8 ملین کا معاہدہ کیا تھا۔ ترکی میں اسے 8 لاکھ 80 ہزار کی رقم ادا کردی گئی تھی۔”
شکایت کنندہ نے بتایا کہ PRO اس سے قبل میدان بنی یاس میں اپنے دفتر گیا تھا۔
"میں PRO کو 1 ملین درہم کی رقم (معاہدے کو طے کرنے کے لئے بقایا رقم) دینا چاہتا تھا۔ اس واقعے کے دن میرے ساتھ ایک دوست تھا۔”
PROنے پہلے شکایت کنندہ کو بتایا تھا کہ وہ سیکیورٹی گارڈ ان کے پاس بھیجے گا تاکہ وہ انہیں دفتر میں لے جاسکے
شکایت کنندہ نے پولیس کو بیان کیا کہ عمارت کا ایک سیکورٹی گارڈ ان کے پاس آیا اور کہا کہ وہ یہ رقم ان کے ساتھ اوپر لے جائے گا لیکن اسے پہلے گنا جائے "ہم نے اسے اپنی گاڑی کے اندر قدم رکھنے کو کہا لیکن اس نے ایسا نہیں کیا۔ جیسے ہی میں نے اپنے دوست ، ہم وطن کو بریف کیس دیا ، متعلقہ سیکورٹی گارڈ نے وہ بیگ میرے دوست سے چھینا اور بھاگ گیا”
ہم نے اس کا پیچھا کرنے کی کوشش کی لیکن وہ ایک کار میں فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا جو اس کے انتظار میں تھی ”
پولیس نے ملزم اور اس کے ساتھی کی گرفتاری کے وارنٹ اور ان کی گاڑی کے بارے میں ایک سرکلر جاری کیا۔
پولیس نے دبئی میں 30 منٹ سے بھی کم عرصے میں سیکیورٹی گارڈ کو گرفتار کیا اور نقدی برآمد کرلی۔
وکلاء اور قانونی مشاورت کے لئے کیفاہ الزبی فرم کے وکیل ہانی ہمودہ ، جو اس کیس میں شکایت کنندہ کی نمائندگی کررہے ہیں ، نے بتایا کہ پولیس نے ریکارڈ وقت میں ملزم کو پکڑا۔ "یہ پہلا موقع نہیں جب دبئی پولیس نے ایکشن لیا اور اس معاملے کو اتنی تیزی سے نمٹا۔ ہم پولیس کا بروقت ایکشن اور لوگوں کی جان و مال کی حفاظت کے لیے شکریہ ادا کرتے ہیں”
Source: Khaleej Times







