خلیج اردو آن لائن:
شارجہ بلدیہ نے قوانین کی متعدد خلاف ورزیاں سامنے آنے کے بعد اس سال ریتلے میدانوں میں بنی تقریبا 25 کار پارکنگ کو بند کردیے۔
پارکنگ لاٹ میں کی جانے والی متعدد خلاف ورزیاں ایسی تھیں جو شہر کی خوبصورتی کرتی تھیں۔
ان میں چند خلاف ورزیاں درج ذیل ہیں:
گاڑی کو طویل عرصے کے لیے پارکنگ میں چھوڑ جانا،
غیر مناسب طریقے سے گاڑی پارک کرنا،
پارکنگ کے علاقے کو صاف نہ رکھنا،
پارکنگ میں غیرقانونی مارکیٹ بنانے،
اور متعدد افراد اپنی گاڑیوں میں سوتےہوئے پائے گئے ہیں۔
شارجہ بلدیہ کے پبلک پارکنگ ڈیپارٹمنٹ کے ڈائریکٹر علی احمد ابو غزین کا کہنا تھا کہ ان پارکنگز کو بند کرنے کا فیصلہ ایک انپسیکشن مہم کے بعد کیا گیا ہے۔ اور اس بات کو بھی یقینی بنایا گیا ہے کہ اسی علاقے میں دیگر کار پارکنگ موجود ہوں۔ اور ان پارکنگ ایئریاز کو بند کرنے سے پہلے بلدیہ کی جانب سے تین دن تک عوام کو مطلع کرنے کے لیے بروشر تقسیم کیے ہیں تاکہ لوگ بند کی جانے والی پارکنگ میں گاڑی کھڑی نہ کریں۔
شارجہ میونسپلٹی نے شہریوں کو درخواست کی ہے کہ وہ گاڑیاں ریگولر پارکنگ میں پارک کریں اور اپنی گاڑیوں کو صاف رکھیں۔
Source: Gulf News







