متحدہ عرب امارات

متحدہ عرب امارات: عدالت کا حادثے میں مردانہ صلاحیت سے محروم ہوجانے والے نوجوان کو 1 ملین درہم معاؤضہ ادا کرنے کا حکم

 

خلیج اردو آن لائن:

متحدہ عرب امارات میں ایک کشتی کو پیش آنے والے حادثے کے دوران مردانہ صلاحیت اور اپنی بائیں ٹانگ سے محروم ہوجانے والے نوجوان کو عدالت نے 1 ملین درہم معاؤضہ ادا کرنے کا حکم جاری کر دیا۔

ابوظہبی کی ابتدائی سول عدالت نے کشتی کے کپتان (جس نے کشتی متاثرہ شخص کی جیٹ سکائی سے ٹکرا دی تھی) کو اور کشتیوں کا بیمہ کرنے والی کمپنی کو حکم دیا ہے کہ متاثرہ شخص کو حاثے میں ہونے والے اخلاقی اور جسمانی نقصان کی بھرپائی کا معاؤضہ ادا کریں۔

سرکاری ریکارڈ کے مطابق متاثرہ نوجوان ابوظہبی کے ایک ساحل کے قریب جیٹ سکائی کشتی رانی کر رہا تھا جب ایک کشتی حادثاتی طور پر اس سے ٹکرا گئی۔

اس حادثے کے نتیجے میں نوجوان شدید زخمی ہوگیا جس کی وجہ سے اس کی بائیں ٹانگ کاٹنی پڑی اور مردانہ صلاحیت سے محروم ہوگیا۔

ابتدائی کریمنل کورٹ نے کشتی کے کپتان کو تیزر رفتاری اور لاپرواہی سے کشتی چلانے کی وجہ سے  حادثے میں قصوار قرار دیا اور اس پر 5 ہزار دہرم جرمانہ اور 5 ماہ قید کی سزا عائد کر دی۔

جس کے بعد متاثرہ شخص نے اپنے وکیل کے ذریعے کپتان اور اس کی انشورنس کمپنی پر 10 ملین درہم ہرجانے کا دعویٰ دائر کردیا۔

میڈیکل رپورٹ سے ثابت ہوتا ہے کہ حادثے کی وجہ سے نوجوان کے پیلوس مسل پر چوٹ آئی ہے اور ناف کی ہڈی میں ٹوٹ گئی ہے۔ مزید برآں، متاثرہ شخص کی بائیں ٹانگ ران میں فریکچر کی وجہ سے راڈ ڈالنا پڑا۔

میڈیکل رپورٹ کے مطابق نوجوان کی بائیں ٹانگ گھٹنے کے نیچے سے کاٹںی پڑی جس کی وجہ سے اسے مستقبل معذوری کا سامنا کرنا پڑا ہے۔ مزید برآں، حادثے کی وجہ سے نوجوان کی کمر میں چوٹ آنے کی وجہ سے وہ اب صحیح طریقے سے بیٹھ نہیں سکتا ہے۔ اور اسے مردانہ صلاحیت سے 100 فیصد محرومی کا سامنا ہے۔

تاہم، تمام فریقین کو سننے کے بعد عدالت نے کشتی کے کپتان اور انشورنس کمپنی کو حکم دیا ہے کہ وہ دونوں مل کر متاثرہ نوجوان کو 1 ملین درہم ادا کریں گے۔ اور انہیں عدالتی فیس بھی ادا کرنی ہوگی۔

Source: Khaleej Times

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button