متحدہ عرب امارات

شارجہ پولیس کی جانب سے فراڈ کا شکار 12 یورپی اور امریکی باشندوں کی مدد، گھر واپسی کے لیے ایئر ٹکٹ فراہم کردیے

 

خلیج اردو آن لائن:

شارجہ پولیس جنرل ہیڈکوارٹرز کے کمیونٹی پولیس ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے دھوکہ دہی کا شکار ہونے والے 12 یورپی اور جنوبی امریکی سیاحوں کو مدد فراہم کی گئی۔ دھوکہ دہی کا شکار ہونے کے بعد متاثرہ سیاح یو اے ای میں پھنس گئے تھے اور بغیر کھانے پینے اور رہائش کے رہنے پر مجبور تھے۔

شارجہ پولیس کے کنٹرول روم کو ایک اطلاع موصول ہونے کے بعد یہ کاروائی عمل میں لائی گئی تھی۔ اطلاع کے مطابق شارجہ پولیس کو بتایا گیا تھا کہ ایک ہوٹل کے باہر لوگوں کی ایک بڑی تعداد جمع ہوگئی ہے۔ جس کے بعد شارجہ پولیس نے فوری طور پر ایک پیٹرول روانہ کر دی۔

پولیس کے مطابق ہوٹل کے باہر جمع ہونے والے افراد کو کوئی شخص امارات میں نوکری کے باہنے ویزٹ ویزوں پر لایا تھا۔ اور پھر انہیں دھوکہ دے گیا۔

شارجہ پولیس میں کمیونٹی پولیس ڈیپارٹمنٹ کے ڈائریکٹر لیفٹیننٹ کرنل احمد محمد المری نے بتایا کہ محکمہ کی ایک ٹیم نے خیراتی اداروں بشمول شارجہ چیریٹی انٹرنیشنل اور ایمریٹس ریڈ کریسنٹ میں اسٹریٹجک شراکت داروں کے ساتھ مل کر کام کیا۔  تاکہ متاثرین کو امارات میں قیام کے دوران رہائش اور کھانا مہیا کیا جا سکے۔

مزید برآں، متاثرہ افراد کو اپنے آبائی ملکوں میں واپس جانے کے لیے ایئر ویز کے ٹکٹ بھی فراہم کیے گئے۔

Source: Gulf Today

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button