متحدہ عرب امارات

شیخ ہمدان بن محمد نے  منجمد کی گئی حکومتی فیسوں کے دورانیے میں سال 2023 تک توسیع کر دی

 

خلیج اردو آن لائن:

دبئی کے حکمران اور متحدہ عرب امارات کے وزیر اعظم و نائب صدر شیخ محمد بن راشد المکتوم کے حکم پر دبئی کے ولی عہد اور دبئی ایگزیکٹو کونسل کے چیئرمین  شیخ ہمدان بن محمد نے منجمد کی گئی دبئی حکومت کی سرکاری فیسوں کے دورانیے میں سال 2023 تک کی توسیع کر دی۔

یاد رہے کہ سال 2018 میں دبئی حکومت جو سرکاری فیسیں عوام اور سرمایہ کاروں سے وصول کرتی تھی ان فیسوں کو منجمد کر دیا گیا تھا اور اب اس فیصلے کے بعد یہ فیسیں سال 2023 تک منجمد رہیں گیں۔

فیسوں کو منجمد کرنے کا مقصد سماجی استحکام، مسابقت، اور دبئی پر سرمایہ کاروں کے اعتماد میں اضافہ کرنا ہے۔ اس کے علاوہ یہ فیصلہ اس بات کو بھی ظاہر کرتا ہے کہ دبئی مارکیٹ کے تبدیل ہوتے ہوئے حالات کے مطابق اپنی پالیسیاں بھی تبدیل کرتا ہے تاکہ معیشت کی بحالی میں آسانی ہو اور پائیدار معاشی ترقی حاصل کی جا سکے۔

مزید برآں، فیسوں کو منمجد کرنے کے علاوہ فیصلہ کیا گیا ہے کہ حکومت تب تک کوئی نئی فیس عائد نہیں کرے گی جب تک کہ کوئی نئی اور اہم سروس فراہم نہیں کی جاتی ہے۔

خیال رہے کہ فیسوں کو فریز کرنے کا یہ اقدام دبئی حکومت کی جانب سے کورونا وبا میں معاشی بحالی کے لیے 1 اشاریہ 7 ارب درہم کے معاشی بجٹ کو بھی مکمل کرتا ہے۔

Source: Gulf News

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button