خلیج اردو آن لائن:
متحدہ عرب امارات کی وزارت صحت کی جانب سے اعلان کیا گیا ہے کہ متحدہ عرب امارات 2 ہزار بستروں پر مشتمل 7 کووڈ فیلڈ ہسپتال اس مہینے کھولنے کے لیے پوری طرح تیار ہے۔
ان ہسپتالوں میں کل 2 ہزار 58 بستر ہوں گے اور ان میں 292 بستر شدید بیمار مریضوں کے لیے مخصوص ہوں گے۔
منگل کے روز ہفتہ وار پریس بریفنگ کےدوران وزارت صحت کی جانب سے بتایا گیا کہ "یہ ہسپتال جدید ترین آلات سے لیس ہوں گے جو کورونا کے مریضوں کو غیر معمولی علاج فراہم کریں گے”۔
مزید برآں، گزشتہ دو ہفتوں سے متحدہ عرب امارات میں کورونا کے یومیہ کیسز میں بتدریج کمی دیکھنے میں آئی ہے۔
حکام کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ ملک بھر میں کورونا ویکسین کی مہم پورے زور شور سے جاری ہے اور اس کے ساتھ ساتھ بڑی تعداد میں کورونا ٹیسٹ بھی کیے جا رہے ہیں۔ اس وقت تک ملک بھر میں 32 ملین سے زائد کورونا ٹیسٹ کیے جا چکے ہیں۔
جبکہ اب تک کورونا کی 6 ملین خوراکیں لگائی جا چکی ہیں۔ جس کا مطلب ہے 3 اشاریہ 7 ملین رہائشیوں کو کورونا ویکسین لگائی جا چکی ہے۔ جس کامزید مطلب ہے کہ جن افراد کو ویکسین لگائی جانی ہے کہ انکی 48 اشاریہ 71 فیصد آبادی کو ویکسین لگائی جا چکی ہے۔ جبکہ 65 فیصد بوڑھےافراد کو ویکسین لگائی جا چکی ہے۔
Source: Khaleej Times







