خلیج اردو
ابوظبہی : متحدہ عرب امارات کے صدر شیخ خلیفہ بن زید النہیان انتقال کر گئے ہیں جس کے بعد اعلان کیا گیا ہے کہ صدر کی نماز جنازہ ملک بھر کے مساجد میں جمع کے دن پڑھایا جائے گا۔
نماز مغرب کے بعد نماز جنازہ ادا ہوگی جس میں شہریوں اور رہائشیوں سے شرکت کی اپیل کی گئی ہے۔
ملک کی وزارت برائے صدارتی امور نے ملک میں 40 روز کیلئے سوگ کا اعلان کیا ہے جہاں ملک میں سرکاری اور نجی اداروں میں تین دنوں کی چھٹیوں کا اعلان بھی کیا گیا ہے۔
صدارتی اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ تمام وفاقی اور مقامی حکومتی ادارے ، وزراء اور نجی ادارے اپنی سرگرمیاں اگلے تین دن یعنی چودہ مئی تک منسوخ کریں گے۔ کام کا آغاز سترہ مئی کو کیا جائے گا۔
سوگ کے دنوں میں ملک کا پرچم آدھا بلند کیا جائے گا۔شیخ خلیفہ بن زید النہیان آج بروز جمعہ 13 مئی کو 73 برس کی عمر میں انتقال کر گئے ہیں۔
Source: Khaleej Times