خلیج اردو
ابوظبہی : متحدہ عرب امارات کے نائب صدر اور وزیر اعظم اور دبئی کے حکمران شیخ محمد بن راشد المکتوم نے شیخ خلیفہ بن زاید النہیان کو ‘ابدی جنت میں’ کے عنوان سے ایک نظم میں خصوصی خراج عقیدت پیش کیا ہے۔
شیخ خلیفہ جمعہ 13 مئی کو 73 سال کی عمر میں انتقال کر گئے ہیں۔ وہ ایک اچھے سننے والے، شائستہ، فیاض اور اپنے لوگوں میں دلچسپی رکھنے اور اکثر سرکاری مشنز اور دیگر مواقع کے ذریعے براہ راست رابطے کے لیے مشہور تھے۔
اس نظم میں شیخ محمد نے یو اے ای کے لوگوں سے اظہار افسوس کیا ہے اور باقی دنیا کے ساتھ اس غم کو بانٹا ہے جو شیخ خلیفہ کی وفات پر انہیں ہوا۔ انہوں نے شیخ خلیفہ کو اپنا رہبر مانا ہے اور ان کی مغفرت کی دعا کی ہے۔
دبئی کے حکمران کی نظم ابوظہبی کے حکمران شیخ محمد بن زید النہیان کی حمایت کے پیغام کے ساتھ اختتام پذیر ہوئی ہے۔
شیخ محمد نے لکھا ہے کہ شیخ محمد بن زید شیخ خلیفہ کی وراثت کا حقیقی نگہبان ہے۔۔خدا اسے صبر عطا کرے اور اس کے مستقبل کے سفر کو آسان بنائے۔ انہوں نے کہا ہے کہ ہم محبت اور دیانت کے ساتھ اس کے ساتھ اپنی بیعت اور حمایت کا عہد کرتے ہیں کیونکہ حکمران کی اطاعت فرض ہے۔
رہنماؤں ، اماراتیوں اور غیر ملکیوں کو گہرے دکھ میں دیکھا گیا ہے کیونکہ وہ اکیس ویں صدی کے ایک عظیم رہبر سے محروم ہوئے ہیں جنہوں نے ملک میں بیش ہا اصلاحات کیلئے اور اپنے انقلابی اقدامات سے عوام کا دل جیتا جن میں ویزوں کے تجدیدی نظام اور دیگر قانونی اصلاحات شامل ہیں۔
شیخ خلیفہ کی وفات پر ملک میں تین روزہ تعطیلات اور چالیس روز سوگ کا اعلان کیا گیا ہے۔
Source: Khaleej Times