متحدہ عرب امارات

شیخ محمد نے ٹک ٹاک اکاؤںٹ بنانے کے بعد پہلی موٹیویشنل ویڈیو جاری کردی، ویڈیو دیکھیں

 

خلیج اردو آن لائن:

متحدہ عرب امارات کے وزیر اعظم و نائب صدر اور دبئی کے حکمران شیخ محمد بن راشد المکتوم نے مشہور سوشل میڈیا ایپ ٹک ٹاک پر بالا آخر اپنا اکاونٹ بنا لیا۔

شیخ محمد سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر سب سے زیادہ فالو کیے جانے والے لیڈرز میں سے ایک ہیں۔ انہوں نے ٹک ٹاک سرکاری طور پر اکاؤنٹ بنانے کے بعد پہلی موٹیویشنل ویڈیون جاری کی ہے۔

اس خبر کے شائع ہونے تک اس ویڈیو کو 90 ہزار مرتبہ لائیک جا چکا تھا، جبکہ ویڈیو پر 18 ہزار کمنٹ کیے جا چکے تھے اور 2400 مرتبہ شیئر کیا جا چکا ہے۔

@hhshkmohd

في الإمارات لا أكترث إن كنت غزالاً أو أسداً.. عندما تستيقظ من الأفضل أن تبدأ بالركض!

♬ original sound – H.H. Sheikh Mohammed

چونکہ شیخ محمد اپنے فالورز خاص طور پر نوجوان فالورز کے ساتھ رابطے میں رہنا پسند کرتے ہیں اس لیے ٹک ٹاک پر اکاؤنٹ  کے ذریعے وہ عوامی خدمات میں اپنے 50 سالہ سفر کی چھوٹی چھوٹی ویڈیوز جاری کیا کریں گے۔ جس کا مقصد نوجوانوں کو لیڈر شپ اور مینجمنٹ کے حوالے سے آگاہ کرنا تاکہ انہیں معاشرے میں مثبت تبدیلی لانے کے لیے انسپائر کیا جا سکے۔

اپنے ٹوئیٹر اکاؤنٹ سے ٹک ٹاک کے حوالے سے ٹوئیٹ کرتے ہوئے شیخ محمد کا کہنا تھا کہ "ٹک ٹاک پر 800 ملین سے زائد فالورز ہیں۔ اور ہم وہاں ہونا چاہتے ہیں جہاں عوام ہیں۔ ہم مثبت عربی مواد بنانا چاہتے ہیں۔ اور اہم نوجوانوں کو سننا چاہتے ہیں اور انہیں اپنی بات سنانا چاہتے ہیں”۔

خیال رہے کہ شیخ محمد کے تمام دیگر سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر 22 اشاریہ 6 ملین فالورز ہیں۔ اور شیخ محمد سوشل میڈیا پر دنیا میں سب سے زیادہ فالو کیے جانے والے رہنماؤں میں شمار کیے جاتے ہیں۔

مزید برآں، شیخ محمد اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹس کو صرف یو اے ای کی عوام کو  حکومتی سرگرمیوں سے متعلق آگاہ کرنے کے لیے استعمال نہیں کرتے بلکہ وہ اپنے اکاؤنٹس سے حوصلہ افزائی پر مشتمل ویڈیوز بھی جاری کرتے رہتے ہیں۔

Source: Khaleej Times

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button