خلیج اردو آن لائن:
متحدہ عرب امارات کے وزیر اعظم و نائب صدر اور دبئی کے حکمران شیخ محمد بن راشد المکتوم نے رمضان المبارک کے مقدس مہینے کی آمد پر متحدہ عرب امارات اور تمام عرب اور مسلم ممالک کے عوام کو مبارکباد دی۔
ٹویٹر پر بات کرتے ہوئے متحدہ عرب امارات کے نائب صدر کا کہنا تھا : "ہم اللہ سے دعا کرتے ہیں کہ وہ اس مہینے کو حفاظت، سلامتی، صحت اور بھلائی کا کا مہینا بنا دے۔”
اس سے قبل ابو ظہبی کے ولی عہد شہزادہ اور متحدہ عرب امارات کی مسلح افواج کے نائب سپریم کمانڈر علاوہ شیخ محمد بن زید النہیان نے مقدس مہینے کی آمد پر خوشی کا اظہار کیا تھا۔
شیخ محمد نے اس موقع پر ٹویٹ کرتے ہوئے لکھا "یہ صبر، غور و فکر اور ہمدردی کا وقت ہے اور ہم خدا کی رحمت اور شفقت کے لئے دعا کرتے ہیں۔”
یاد رہے کہ متحدہ عرب امارات میں رمضان کا چاند نظر آنے کے بعد 13 اپریل بروز منگل کو پہلے روزے کا اعلان کیا گیا ہے۔
Source: Khaleej Times







