خلیج اردو آن لائن:
دبئی میں ایک پاکستانی چرواہے پر اپنے مالک کا 10 ہزار درہم مالیت کا اونٹ چوری کرنے کا الزام عائد کیا گیا ہے۔
دبئی کی ابتدائی عدالت کو جمعے کے روز سماعت کے دوران بتایا گیا ہے کہ 40 سالہ اماراتی مالک کو پتہ چلا ہےکہ دبئی میں ال حیباب کے علاقے میں واقع اس کے فارم سے اسکا 10 درہم مالیت کا اونٹ غائب ہے۔
جس کے بعد اس نے اونٹوں کی منڈی میں رابطہ کیا تو اسے بتایا گیا کہ اس کا اونٹ المرموم ایئریا میں تھا۔
سراکاری ریکارٖڈ کے مطابق اونٹ کے مالک نے مزید بتایا کہ اونٹ کا پتہ چلنے کے بعد "میں دبئی پولیس کو اطلاع دی اور اونٹوں کی منڈی پہنچ گئے، وہاں سے ملزم کو گرفتار کر لیا”۔
مبینہ ملزم کو گرفتار کرنے کے بعد اونٹ بازیاب کروا لیا گیا اور مدعاعلیہ پراسیکیوشن کے حوالے کر دیا گیا۔
دبئی پبلک پراسیکیوشن نے 22 سالہ پاکستانی مدعاعلیہ پر اونٹ چوری کرنے کا الزام عائد کیا ہے۔ تاہم عدالتی فیصلہ 21 دسمبر کو سنایا جائے گا، تب تک مدعاعلیہ پولیس کی حراست میں رہے گا۔
Source: Gulf News







