متحدہ عرب امارات

متحدہ عرب امارات: چار غیر ملکی قیدیوں نے اسلام قبول کر لیا

 

خلیج اردو آن لائن:

شارجہ کے دیبا الہیسن اور الدہید پولیس تھانےمیں متعدد پولیس اہلکاروں کی موجودگی میں چار غیر ملکیوں نے عدالتی حکام کے سامنے اسلام قبول کر لیا۔

اسلام قبول کرنے والے ایک قیدی کا کہنا تھا "اہلکاروں کے اچھے سلوک اور مختلف لیکچرز میں اسلام کے اصل روح کی بہتر سمجھ آںے کے بعد ہم نے اسلام قبول کرنے کا فیصلہ کیا ہے”۔

شارجہ پولیس ڈائریکٹوریٹ کے قائم مقام ڈائریکٹر برگیڈیئر خالد الحمیدی کا کہنا تھا کہ قیدیوں نے اسلام قید کے دوران اہلکاروں کے اچھے رویے اور مسلمانوں کے اخلاق سے متاثر ہو کر قبول کیا ہے۔

مزید برآں، دبئی میں اسلامک افیئر سے متعلق ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے جاری کردہ رپورٹ کے مطابق سنٹر کے تعاون سے اس سال جنوری سے ستمبر کے دوران تقریبا 2 ہزار 570 افراد نے اسلام قبول کیا ہے۔

اس سنٹر کے ڈائریکٹر ہند محمد لوطہ کا کہنا تھا کہ ہمارے سنٹر نے دبئی کے مختلف ممالک شہریوں کا شہر ہونے کا ہمیشہ فائدہ اٹھایا ہے۔ اور مختلف لوگوں کے مذہب سے قطع نظر ان کے ساتھ روابط بڑھائے ہیں۔ جس سے انہیں اسلام کے بارے میں غلط فہمیوں کو دور کرنے اور اسلام کی اصل روح لوگوں تک پہنچانے میں مدد ملی ہے۔

Source Gulf Today

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button