متحدہ عرب امارات

متحدہ عرب امارات: مصنوعات کے بارے میں غلط معلومات دینے والوں کو لاکھوں درہم جرمانہ اور قید کی سزا ہوسکتی ہے

 

خلیج اردو آن لائن:

متحدہ عرب امارات میں حکام نے مصنوعات کے حوالے سے غلط معلومات دینے کے حوالے سے وارننگ جاری کی ہے کہ ایسی کسی جرم کا مرتکب ہونے والے کو لاکھوں درہم جرمانہ اور جیل کی سزا بھی ہو سکتی ہے۔

متحدہ عرب امارات کے پبلک پراسیکیوشن ڈیپارٹؐنٹ نے اپنے آفیشل ٹوئیٹر ہینڈل پر ٹوئیٹ کرتے ہوئے بتایا ہے کہ مصنوعات کے بارے میں غلط معلومات دینے والے کو 1 لاکھ درہم سے 5 لاکھ درہم تک جرمانہ اور عارضی جیل کی سزا ایک ساتھ دی جا سکتی ہے یا دونوں میں سے کوئی ایک سزا دی جائے گی۔

ٹوئیٹ میں کہا گیا ہے "جو کوئی بھی متحدہ عرب امارات میں درآمد ہونے والی یا برآمد ہونی والی مصنوعات کے بارے میں جھوٹی معلومات دیتا ہے یا مصنوعات کے سرٹیفیکیٹ آف اوریجن میں فراڈ کی نیت سے غلط معلومات فراہم کرتا ہے تو اس پر جرمانہ عائد کیا جائے گا۔  اور دوبارہ سے جرم کا مرتکب ہونے پر جرمانہ دگنا ہوجائےگا”۔

Source: Khaleej Times

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button