
(خلیج اردو) دوبئی کے حکمران اور متحدہ عرب امارات کے نائب صدر ،وزیر اعظم شیخ محمد بن راشد المکتوم نے گیارہ سال بعد ٹوٹیر پر اپنے پروفائل تصویر کو تبدیل کیا ہے ۔
دوبئی کے حاکم کا 2009 میں ٹوٹیر پر اکاونٹ بنایا گیا تھا جن کے 3۔10 ملین فالورز ہیں ۔ شیخ محمد بن راشد المکتوم دنیا کے ان حکمرانوں میں شامل ہیں جنکو اب سے زیادہ لوگ فالو کر رہے ہیں ۔
شیخ محمد بن راشد المکتوم نے نئی تصویر لگائی ہے جس پر لکھا ہوا ہے ” عرب ٹو مارس” جو حال ہی میں متحدہ عرب امارات کی خلائی مشن کو سامنے رکھ کر لکھا گیا ہے ۔
پچھلے ہفتے شیخ محمد بن راشد المکتوم نے عرب سپیس فوئنرز پروگرام کا بھی آغاز کیا تھا جسکا مقصد خلائی سائنس میں ٹیکنالوجی کے حصول کی طرف دھیان لگانا تھا ۔
متحدہ عرب امارات کا خلائی مشن جولائی اور اگست 2020 سے شروع کیا جانا ہے اور فروری 2021 میں خلائی آپریشن کا آغاز کیا جائیگا ۔ ہوف پروب مشن کو چاپان سے لانچ کیا جائے گا وہی مقام سے جہاں سے 2018 میں خلیفہ سیٹ لانچ کیا گیا تھا ۔ متحدہ عرب امارات پہلے ہی کازکستان روس اور بھارت سے بھی خلائی مشن لانچ کر چکا ہے ۔
Source: Gulf News







