متحدہ عرب امارات کرونا اپڈیٹ

ابوظہبی کے پرائیویٹ اسپتال کرونا فری قرار

شیخ منصور بن محمد بن راشد المکتوم نے اسپتالوں کا دورہ کیا اور طبی عملے کو خراج تحسین پیش کیا

(خلیج اردو) ابوظہبی میں مزید پرائیویٹ اسپتال کرونا فری قرار دیئے گئے ۔

برجیل میڈیکل گروپ ، این ایم سی ہیلتھ کیئراور این آل خلیج اسپتالوں نے آخری صحت یاب مریضوں کو فارغ کردیا ۔

ان اسپتالوں نے اعلامیہ جاری کیا ہے کہ سانس لینے میں مشکلات کے شکار مریض شیخ خلیفہ میڈیکل سٹی اسپتال اور الاین اسپتال الاین سٹی جاکر اعلاج کراسکتے ہے ۔

اس سے پہلے دوبئی ہ واحد فیلڈ اسپتال کو کرونا فری قرار دیا جاچکا ہے ۔عزت ماب شیخ منصور بن محمد بن راشد المکتوم جو دوبئی ڈیزاسٹر اور کرائسز کے سپریم کمیٹی کے چیرمین ہیں نے ان اسپتالوں کا دورہ کیا جنہوں نے آج اپنے آپریشن بند کردیئے ۔

شیخ منصور نے متحدہ عرب امارات کی لیڈر شپ کو سراہتے ہوئے کرونا وائرس کے خلاف لڑھنے والے ڈاکٹروں اور پیرامیڈکس سٹاپ کو خراج تحسین پیش کیا ۔ انہوں نے کہا کہ متحدہ عرب امارات میں اب صحتیابیاں زیادہ ہورہی ہے اور امارات کے زیادہ تر اسپتال کرونا فری قرار دے کر معمول کی طبی سہولیات دینا شروع کر چکے ہیں ۔

Source: Khaleej Times

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button