متحدہ عرب امارات

ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ کا فائنل ، ٹکٹوں کی فروخت کیلئے ابتدائی قیمت 150 مقرر

خلیج اردو
6 اکتوبر 2021
دبئی : ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ کا فائنل دبئی میں کھیلا جائے گا جس کی ابتدائی قیمت 150 درہم سے 15,000 درہم تک ہوگی۔

فائنل 14 نومبر کو دبئی انٹرنیشنل کرکٹ اسٹیڈیم میں ہوگا اور کم از کم ٹکٹ کی قیمت 150 درہم سے شروع ہوکر 800 تک جائے گا۔ جنرل سیور کی قیمت 150 درہم ، جنرل سٹینڈرڈ کی قیمت 400 روپے ، پریمیم کی قیمت 800 روپے جبکہ ایسٹ اینڈ پویلین کی قیمت 800 روپے ہے۔

مہمان نوازی کے سیکشن کا آغاز پلاٹینم کے ٹکٹوں سے ہوتا ہے جس کی قیمت 1500 ہے جبکہ دی گرینڈ لاؤنج کی قیمت 4 ہزار درہم ہے۔ اسکائی باکس میں ایک سیٹ کی قیمت 12،000 درہم جبکہ وی آئی پی سویٹ میں ایک سیٹ کی قیمت 15000 درہم ہے۔

دبئی 11 نومبر کو سیمی فائنل سمیت 13 میچوں کی میزبانی کرے گا۔ ٹکٹ اتوار کو فروخت ہونا شروع ہو گئے۔ ٹکٹ https://www.t20worldcup.com/tickets پر خریدنے کیلئےدستیاب ہونگے۔

دوسری طرف ابوظبہی نے ایسٹ اینڈ ویسٹ گراس موونڈز سماجی فاصلے پر مبنی پوڈز بنائے ہیں جس میں چار تماشائی کو چھوڑ کر سیٹ رکھے گئے ہوں گے۔

دریں اثناء 24 اکتوبر کو دبئی میں کھیلے جارہے پاکستان اور بھارت کے درمیان میچ کے ٹکٹ جیسے ہی فروخت کیلئے پیش ہوئے وہ فروخت کیے گئے۔

Source : Khaleej Times

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button