
خلیج اردو
07 اکتوبر 2021
کوئٹہ : پاکستان کے جنوبی صوبہ بلوچستان میں پیش آنے والے زلزلے کی نتیجے میں کم از کم 20 افراد ہلاک اور 200 زخمی ہو گئے ہیں۔
پاکستان میں ڈیزاسٹر منجمنٹ اتھارٹی کے ڈائریکٹر جنرل نصیر ناصر نے جمعرات کے روز تصدیق کی ہے کہ 5.7 شدت کا زلزلہ اس وقت آیا جب لوگ سو رہے تھے۔
ریسکیو ورکرز کے مطابق مرنے والوں میں اکثریت خواتین اور بچوں کی ہے۔
امریکی جیولوجیکل سروے (یو ایس جی ایس) نے بتایا ہے کہ زلزلہ کوئٹہ سے 102 کلومیٹر مشرق میں 20 کلومیٹر کے فاصلے پر تھا۔
100 سے زیادہ مٹی کے گھر منہدم ہوگئے اور بہت سے گھر تباہ ہو گئے جس میں ایک سرکاری عمارت بھی شامل ہے۔ ڈپٹی کمشنر ہرنائی سہیل انور نے رائٹرز کو بتایا کہ سینکڑوں افراد بے گھر ہو گئے ہیں۔
سوشل میڈیا پر آنے والی ویڈیوز میں دیکھا جا سکتا ہے کہ گھر زلزلے سے لرز رہے ہیں جس کے بعد لوگوں کو جمع ہوتے دیکھایا گیا ہے۔
لوگوں نے اپنی مدد آپ کے تحت زخمیوں کو اسپتال لے جایا گیا اور بجلی کی عدم موجود میں موبائل ٹارچ کی مدد سے ریسکیو آپریشن جاری رہا۔
1935 میں کوئٹہ میں 7.7 شدت کا زلزلہ آیا تھا جس میں تیس سے ساٹھ ہزار کے قریب افراد ہلاک ہوئے تھے۔ اس سے جنوبی ایشیاء کی تاریخ میں مہلک ترین زلزلہ کے طور پر یاد کیا جاتا ہے۔
Source : Khaleej Times






