خلیج اردو: ایرانی معاون وزیر خارجہ علی باقری کنی نے جمعرات کو اعلان کیا ہے کہ تہران کے سفیر جلد ہی متحدہ عرب امارات کے دارالحکومت ابوظہبی کا سفر کریں گے۔
ایرانی نیوز ایجنسی کے مطابق انہوں نے کہا کہ حالیہ مہینوں میں متحدہ عرب امارات نے تہران میں اپنے سفیر کو واپس بلایا ہے اور اس کے بدلے میں ہم نے اس ملک کے لیے اپنا سفیر منتخب کیا ہے اور اسے مستقبل قریب میں ابوظہبی بھیجنے کے لیے ضروری طریقہ کار پر عمل کیا گیا ہے