
خلیج اردو: شارجہ روڈز اینڈ ٹرانسپورٹ اتھارٹی نے بدھ 22 فروری سے امارات اور العین کے درمیان ایک نیا عوامی بس روٹ شروع کرنے کا اعلان کیا ہے۔
اس اقدام کا مقصد اندرونی بس نیٹ ورک کی کوریج اور امارات میں ماس ٹرانزٹ ذرائع کے انضمام کو بڑھانا ہے۔
روٹ 811 کا راستہ الجبیل بس اسٹیشن سے شروع ہوگا اور ملیحہ کے علاقے، المدام اور شعیب سے ہوتا ہوا العین بس اسٹیشن پر ختم ہوگا