
خلیج اردو: جنوبی کوریا کے صدر یون سک یول 4 روزہ سرکاری دورے پر متحدہ عرب امارات پہنچ گئے۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق ابوظہبی کے قصر الوطن پہنچنے پر متحدہ عرب امارات کے صدر شیخ محمد بن زاید النہیان نے کورین صدر یون سک یول اور خاتون اول کا استقبال کیا اور گارڈ آف آنر پیش کیا گیا۔
اماراتی صدر نےاستقبالیہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مجھے یو اے ای میں صدر یون سک یول کا خیرمقدم کرتے ہوئے خوشی ہوئی، ہم نے نتیجہ خیز بات چیت کی اور کئی معاہدوں اور ایم او یوز پر دستخط کا مشاہدہ کیا۔
شیخ محمد نے کہا کہ جمہوریہ کوریا کے ساتھ ہماری خصوصی اسٹریٹجک شراکت داری ہمارے مشترکہ مفادات اور اہداف کو مضبوط اور ان کی تکمیل کے لیے جاری رکھے گی۔
أرحب بفخامة الرئيس يون سيوك يول في الإمارات..أجرينا العديد من المباحثات الإيجابية المثمرة..وشهدنا توقيع مجموعة من الاتفاقيات ومذكرات التفاهم..تربطنا بجمهورية كوريا شراكة استراتيجية خاصة، نمضي في تعزيزها لخدمة المصالح والأهداف المشتركة للبلدين والشعبين الصديقين. pic.twitter.com/ukl5s1fBDp
— محمد بن زايد (@MohamedBinZayed) January 15, 2023
جنوبی کورین صدر اپنے دورے کے دوران 14 جنوری سے 19 جنوری تک جاری رہنے والے ابوظہبی سسٹین ایبلٹی ویک میں بھی شرکت کریں گے۔