خلیج اردو
28 نومبر 2020
ابوظبہی: مینا زید ٹاورز کے انہدام کے بعد کامیابی سے ٹریفک کے نظام کو بحال کیا گیا ہے۔ 10 سیکنڈ میں ٹاورز کو کامیابی سے منہدم کیا گیا۔ اس دوران عالمی معیار کے حفاظتی تدابیر اختیار کیے گئے تھے۔
ابوظبہی میڈیا آفس کی جانب سے ایک ٹویٹ کو ری ٹویٹ کیا گیا ہے جس کے مطابق علاقے میں ٹریفک کے نظام کو بحال کیا گیا ہے۔
Enabled by @AbuDhabiDMT, the Mina Zayed area has been made accessible to the public following the successful demolition of Mina Zayed Towers. pic.twitter.com/Sxw0WlYSC9
— مكتب أبوظبي الإعلامي (@ADMediaOffice) November 28, 2020
ٹویٹ کے مطابق کلیدی اسٹیک ہولڈرز کی مسلسل کوششوں سے ، اس علاقے کے آس پاس کی دکانوں کو تیزی سے دوبارہ کھولنے میں مدد ملی ہے جو کل عارضی طور پر بند رہی۔ موجودہ تجارتی اداروں میں مینا زید کی بحالی کے نئے منصوبے پر کام جاری رہے گا۔
محکمہ بلدیات اور ٹرانسپورٹ (ڈی ایم ٹی) نے کہا ہے کہ مینا زید کے علاقے میں واقع متروک نامکمل ٹاور بلاکس کو مسمار کرکے پورٹ سائیڈ کمیونٹی میں ایک نئے ایریا کی راہ ہمواری کیلئے مسمار کردی گئی ہے۔ مینا زید وارف ، دارالحکومت کے نمایاں نشان اور روایتی بازاروں کو زندہ کرنے کیلئے ایک جامع منصوبے کا ایک حصہ ہے۔
Source : Khaleej Times







