متحدہ عرب امارات

کورونا وائرس: متحدہ عرب امارات کی تین امارات نے کیمپنگ پر پابندی عائد کردی

کورونا وائرس: متحدہ عرب امارات کی تین امارات نے کیمپنگ پر پابندی عائد کردی

خلیج اردو آن لائن:

راس الخیمہ اور فجیرہ کے بعد شارجہ نے بھی ساحل سمندر پر رات کے وقت میں کیمپنگ کرنے اور قافلوں کی صورت میں ایک جگہ سے دوسری جگہ جانے پابندی عائد کردی ہے۔

شارجہ پولیس نے جمعے کے روز ایک ٹوئیٹ کرتے ہوئے کہا کہ "شارجہ کی ایمرجنسی، کرائسز اینڈ ڈیزاسٹر مینجمنٹ ٹیم نے تصدیق کی ہے کہ ساحل سمندر پر رات گزارنے تاحکم ثانی پابندی عائد رہے گی”۔

اس اعلان کے ساتھ راس الخیمہ اور فجیرہ شارجہ ساحل سمندر رات کے وقت کیمپنگ اور کاروان پر پابندی لگانے والی تیسری امارات بن گئی۔

اس فیصلے کا مقصد کورونا کے پھیلاؤ کو روکنا اور شہریوں کی زندگیوں کو محفوظ بنانا ہے۔

خیال رہے کہ  ان دنوں درجہ حرارات کم ہونے کی وجہ سے رہائشی ساحل سمندر پر خیمہ زن ہونے کے لیے آتے ہیں۔ اور شارجہ، راس الخٰیمہ اور فجیرہ میں مختلف مقامات کیمپنگ کے لیے موزوں سمجھے جاتے ہیں۔

لیکن اب کورونا وبا کے باعث اس سیزن کیمپنگ پر پابندی عائد کر دی گئی ہے۔ اور حکام نے وارننگ جاری کی ہے کہ مانیٹرنگ ٹیمیں ان مقامات کی نگرانی کریں گی اور اس پابندی کی خلاف ورزی کرنے والوں پر بھاری جرمانے عائد کیے جائیں گے۔

تاہم، شارجہ پولیس کی جانب سے کہنا تھا کہ پارک اور ساحل عام عوام کے لیے کھلیں رہیں گے لیکن عوام کو کورونا ایس او پیز پر عمل کرنا ہوگا۔

Source: Khaleej Times

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button