متحدہ عرب امارات

بھارت اپنا بوجھ خود اٹھائے، امریکہ اب مزید بھارت کی معیشت کو سہارا نہیں دے گا، امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا بھارت کے خلاف بڑا فیصلہ

خلیج اردو
واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کی حکومت کو سخت تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے بھارت میں سرمایہ کاری کرنے پر امریکی کمپنیوں کو خبردار کر دیا۔ انہوں نے ایپل کمپنی کے سی ای او کو براہ راست مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ اگر آپ بھارت میں 500 بلین ڈالر کی سرمایہ کاری کرتے ہیں تو یہ سرمایہ ڈوب جائے گا۔

امریکی صدر نے کہا کہ موجودہ سرکار نے بھارت کی معیشت کو تباہی کی طرف لے جا رہا ہے اور بھارت آپ کو معاشی طور پر بدحالی کی جانب دھکیل دے گا۔ انہوں نے مزید کہا کہ بھارت کی ناکام تجارتی پالیسیوں کے باعث وہ دوسرے ممالک پر اضافی ٹیرف عائد کر رہا ہے جس سے امریکی کمپنیاں مسلسل نقصان اٹھا رہی ہیں۔

ڈونلڈ ٹرمپ نے بھارت پر دوبارہ اعتماد کرنے سے بھی انکار کر دیا اور واضح الفاظ میں کہا کہ بھارت اپنا بوجھ خود اٹھائے، امریکہ اب مزید بھارت کی معیشت کو سہارا نہیں دے گا۔ انہوں نے کہا کہ مودی سرکار امریکی سرمایہ کاری کا جو موقع کھو رہی ہے وہ بھارتی معیشت کے لیے خطرے کی گھنٹی ہے۔

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button