متحدہ عرب امارات

آرمی پبلک سکول پشاور حملہ کیس میں دو ملزمان عدم ثبوت پر بری، سولہ مفرور دہشتگردوں کے دائمی وارنٹ گرفتاری جاری

خلیج اردو
 آرمی پبلک سکول پشاور حملہ کیس میں انسداد دہشتگردی عدالت نے دو ملزمان کو عدم ثبوت پر بری کر دیا جبکہ سولہ مفرور دہشتگردوں کے دائمی وارنٹ گرفتاری جاری کر دیے گئے۔

آرمی پبلک سکول پشاور حملہ کیس میں پیش رفت سامنے آئی ہے۔

انسداد دہشتگردی عدالت پشاور نے جان ولی عرف شینا اور شکیل کو عدم ثبوت کی بنیاد پر مقدمے سے بری کر دیا ہے۔

عدالت کی جانب سے سولہ مفرور دہشتگردوں کے خلاف دائمی وارنٹ گرفتاری بھی جاری کر دیے گئے ہیں۔

مفرور ملزمان میں منگل باغ، حاجی گل بہادر، عمر خالد خراسانی، حافظ سعید سمیت دیگر شامل ہیں۔

عدالتی فیصلے کے بعد کیس سے متعلق قانونی کارروائی کا عمل جاری رہے گا جبکہ مفرور ملزمان کی گرفتاری کیلئے اقدامات مزید تیز کیے جانے کا امکان ہے۔

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button