خلیج اردو
ٹی ٹوئنٹی عالمی کپ میں ناقص کارکردگی کے بعد سلیکشن کمیٹی کے رکن علیم ڈار نے استعفیٰ دے دیا، کھلاڑیوں پر پچاس، پچاس لاکھ روپے جرمانے کی تجویز پر غور جاری ہے۔
آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی عالمی کپ میں ناقص کارکردگی کے بعد سلیکشن کمیٹی کے رکن علیم ڈار نے اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا ہے۔
ذرائع کے مطابق علیم ڈار نے اپنا استعفیٰ پاکستان کرکٹ بورڈ کو ارسال کر دیا ہے جبکہ ٹیم کی کارکردگی پر سنجیدگی سے غور کیا جا رہا ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ قومی ٹیم کے کھلاڑیوں پر ناقص کارکردگی کے باعث پچاس، پچاس لاکھ روپے جرمانہ عائد کرنے کی تجویز زیر غور ہے۔
مرکزی معاہدے کو مدنظر رکھتے ہوئے اس معاملے کے قانونی پہلوؤں کا بھی جائزہ لیا جا رہا ہے تاکہ کسی بھی ممکنہ پیچیدگی سے بچا جا سکے۔





