عالمی خبریں

امریکی حملوں کے بعد ایران کا فیفا عالمی کپ سے ممکنہ دستبرداری، پہلا میچ سولہ جون کو نیوزی لینڈ کے خلاف لاس اینجلس میں شیڈول

خلیج اردو
 امریکی حملوں کے بعد ایران نے فیفا عالمی کپ میں شرکت پر نظرثانی کا عندیہ دیا، صدر کے مطابق موجودہ حالات میں شرکت مشکل ہے۔

امریکی حملوں کے بعد ایران نے فیفا عالمی کپ سے دستبردار ہونے کا عندیہ دے دیا ہے۔

ایران نے ایشیائی کوالیفائنگ گروپ میں پہلی پوزیشن حاصل کرتے ہوئے مسلسل چوتھی بار عالمی کپ کیلئے کوالیفائی کیا تھا، تاہم ایرانی فٹبال فیڈریشن کے صدر مہدی تاج کا کہنا ہے کہ موجودہ حالات میں ٹورنامنٹ میں شرکت مشکل دکھائی دیتی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ خطے میں جاری کشیدگی کے باعث قومی ٹیم کی عالمی کپ میں شرکت کے حوالے سے سنجیدہ خدشات پیدا ہو گئے ہیں اور صورتحال کا بغور جائزہ لیا جا رہا ہے۔

میگا ایونٹ میں ایران کا پہلا میچ سولہ جون کو نیوزی لینڈ کے خلاف لاس اینجلس میں شیڈول ہے۔

ماہرین کے مطابق اگر ایران نے عالمی کپ میں شرکت سے دستبرداری اختیار کی تو اس کے خطے میں کھیلوں اور سفارتی تعلقات پر بھی دور رس اثرات مرتب ہو سکتے ہیں۔

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button