خلیج اردو آن لائن:
ایک طویل عرصے سے یو اے ای کے رہائشی،بنگلہ دیشی اور ترک باشندے نے دبئی محظوظ لکی ڈرا میں 1 ملین درہم جیت لیے۔ دونوں کے درمیان 5، 5 لاکھ درہم تقسیم کیے جائیں گے۔
ترک باشندے ایوپ کی عمر 49 سال جبکہ بنگلہ دیشی باشندے کی عمر بپلوپ کی عمر 43 سال ہے اور دونوں باپ ہیں، دونوں نے 13 فروری کو ہونے والے لائیو لکی ڈرا میں شرکت کی اور 6 میں سے 5 وننگ نمبر میچ کر لیے۔
ترک باشندے ایوپ دو بچوں کے باپ ہیں اور وہ بتاتے ہیں کہ وہ یوٹیوب پر لائیو شو دیکھ رہے تھے اور وہ اپنی جیت کا سن کر حیران رہ گئے اور انہیں یقین نہیں آ رہا تھا۔ اسی وقت انہیں محظوظ کی جانب سے ایمیل موصول ہوئی جو انہوں نے 5 بار پڑھی لیکن انہیں یقین نہیں ہو رہا تھا کہ وہ انعام جیت چکے ہیں۔
ایوپ نے بتایا کہ انہوں نے اپنی بیوی کو نیند سے بیدار کیا اور اسے کہا وہ بھی دیکھے کہ آیا اس نے واقعی انعام جیت لیا ہے یا اسکا وہم ہے۔
ایوپ گزشتہ 19 سال سے یو اے ای کے رہائشی ہیں اور وہ کہتے ہیں وہ اس رقم سے اپنے کچھ قرض اتاریں گے اور ترکی واپس جا کر اپنی بہنوں کی مدد کریں گے اور اپنے بچوں پر خرچ کریں۔ وہ کہتے ہیں کہ انہیں یقین تھا کہ وہ ایک دن ضرور یہ انعام جیتیں گے۔
جب اس انعام کے دوسرے شراکت دار بپلوپ کی یہ دوسری کوشش تھی۔ انکا کہنا ہےکہ "مجھےمیرے ایک دوست نے محظوظ کے بارے میں بتایا تو میں اسے میں حصہ لینے کا سوچا میں نے جمعے کے روز قرعہ اندازی میں حصہ لیا اور ہفتے کے روز مجھے جیت کی ایمیل موصول ہوگئی۔ میں بہت خوش تھا اور محظوظ کا شکرگزار ہوں”۔
بپلوپ کا کہنا ہے کہ اس رقم سے اپنے بھائی، اپنی فیملی اور اپنے ان دوستوں کی مدد کریں گے جو اس وقت مشکل وقت سے گزر رہےہیں۔
محظوظ کا اگلی قرعہ اندازی کتنے ملین کی ہے اور کب ہوگی؟
محظوظ لکی ڈرا کی اگلی قرعہ اندازی 20 فروری کو ہوگی اور اس میں شرکت کرنے والوں کو 50 ملین درہم کا انعام جیتنے کا موقع ملے گا۔ اور ڈرا میں شرکت کے خواہشمند محظوظ کی ویب سائٹ پر 30 درہم فیس ادا کر کے رجسٹریشن کروا سکتے ہیں۔
Source: Gulf News







