خلیج اردو آن لائن:
امریکی ریاست فلوریڈا کے حکام کا کہنا ہے کہ فلوریڈا میں کوڑا اٹھانے والے ایک ٹرک نے ایک جوان بچے کو اس وقت تقریبا کچل دیا جب ڈبے کو خالی کیا جا رہا تھا اور بچہ اس ڈبے میں چھپا ہوا تھا۔
واقعہ گزشتہ منگل کو اس وقت پیش آیا جب بچہ اپنی دادی کے گھر سے باہر کھیلتے ہوئے کوڑے دان میں چھپ گیا۔
اور اسی دوران کوڑا اٹھانے والا ٹرک آگیا اور اس نے اس ڈبے کو اٹھا کر ٹرک میں خالی کرنا شروع کر دیا جس میں 7 سالہ الیاس کوئزادا چھپا ہوا تھا۔ لیکن شکر ہے کہ ٹرک کے عملے ایک شخص والدو کوڑے کےڈبے خالی کرتے ہوئے اسے دیکھ رہا تھا۔ والدو نے جب دیکھا کہ کوئی غیر معمولی چیز ڈبے سے ٹرک میں گری ہے تو اس نے فوری طور پر ٹرک کے بلیڈ بند کر دیے اور ایمرجنسی نمبر 911 پر کال کردی۔
والدو نے بتایا کہ وہ ٹرک سے باہر آیا اور اس نے بچے کو دیکھا جو خوش تھا۔ اور والدو نے اسے کہا کوئی بات نہیں ہے تو اب ٹھیک ہو۔
بچے نے بتایا کہ اسے اٹھایا گیا اور پھینک دیا گیا جہاں وہ ایک آلو کی طرح کاٹا جانے والا تھا۔ اس واقعہ کے حوالے سے بچے کی دادی نے بات کرتے ہوئے ٹرک آپریٹر والدو کا شکریہ ادا کیا کہ شکر ہے کہ وہ کوڑے کو مانیٹر کر رہا تھا اور اسنے تیزی سے بچے کو بچا لیا۔
Source: Khaleej Times







