
خلیج اردو
ابو ظبی: ابو ظبی نے ٹریفک کے بہاؤ کو بہتر بنانے اور رش کم کرنے کے لیے ڈرب ٹول گیٹ سسٹم میں دو نئے گیٹس شامل کرنے کا اعلان کیا ہے، جو 4 مئی 2026 سے 24 گھنٹے فعال ہوں گے۔
نئے گیٹس شیخ مکتوم بن راشد اسٹریٹ (غنتوت) اور واحات الکرامہ اسٹریٹ پر شیخ زاید اسٹریٹ کے داخلی و خارجی راستوں پر قائم کیے جائیں گے۔ ان کا نام غنتوت ٹول گیٹ اور القرم ٹول گیٹ رکھا گیا ہے۔
ہر کراسنگ پر 4 درہم فیس عائد ہوگی، جبکہ مخصوص کیٹیگریز بشمول بزرگ شہری، خصوصی افراد، کم آمدنی والے شہری اور ریٹائرڈ شہریوں کے لیے ایک گاڑی کی چھوٹ برقرار رہے گی۔
القرم ٹول گیٹ کے لیے متبادل راستے شیخ راشد بن سعید اسٹریٹ اور عربین گلف اسٹریٹ جبکہ غنتوت گیٹ کے لیے شیخ محمد بن راشد اسٹریٹ تجویز کیے گئے ہیں۔
حکام کے مطابق یہ فیصلہ خصوصی ٹریفک اسٹڈیز کی بنیاد پر کیا گیا ہے، جن میں ٹریفک کثافت، سفر کے پیٹرنز اور متبادل سڑکوں کی دستیابی کو مدنظر رکھا گیا۔
اس سے قبل ای 11 ہائی وے پر بھی نئے ٹول گیٹس کی تنصیب کی اطلاعات سامنے آئی تھیں، جو ابوظبی اور دبئی کے درمیان ٹریفک کنٹرول کے نظام کو مزید مضبوط بنائیں گی۔







