متحدہ عرب امارات

متحدہ عرب امارات: وائرل ویڈیو میں کورونا ٹیسٹ کی مثبت رپورٹ دیکھانے والے دو افراد کو جیل بھیج دیا گیا

 

خلیج اردو آن لائن:

اپنے کورونا ٹیسٹ کی رپورٹ مثبت آںے کے بعد اسے عوامی مقامات پر لوگوں کو دیکھانے اور پھر ویڈیو بنانے اور ویڈیو سوشل میڈیا پر شائع کرنے کے الزام میں دو نوجوانوں کو گرفتار کر کے جیل بھیج دیا گیا۔

ایک نوجوان کا کورونا ٹیسٹ مثبت آیا تھا جسے وہ لوگوں کو دیکھاتا پھر رہا تھا اور دوسرا دوست اس کی ویڈیو بنا رہا تھا، جس کے بعد اس نے یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر شائع کردی اور ویڈیو وائرل ہوگئی۔

ویڈیو وائر ہونے کے بعد ابوظہبی پبلک پراسیکیوشن نے دونوں نوجوانوں کی گرفتاری کا حکم دے دیا۔

اب ان نوجوانوں پر لوگوں کی زندگیاں خطرے میں ڈالنے اور کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزی کرنے کے الزام میں مقدمہ شروع کیا جائے گا۔

قوانین کے مطابق ان نوجوانوں پر 10 ہزار درہم سے 50  ہزار درہم تک جرمانہ یا قید کی سزا ہوسکتی ہے۔

مزید برآں، حکام کا کہنا ہے کہ وہ ایسی کسی غیر ذمہ دارانہ رویے کے ساتھ بہت سختی سے نمٹے گی۔ اور عوام  کو کورونا ایس او پیز پر عمل یقینی بنانے کی ہدایت کی گئی ہے۔

Source: Khaleej Times

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button