خلیج اردو: متحدہ عرب امارات کی وفاقی اتھارٹی برائے شناخت، شہریت، کسٹمز اور پورٹس سیکیورٹی (ICP) نے ایمریٹس آئی ڈی سے متعلق ایک وائرل سوشل میڈیا پوسٹ کی تردید کی ہے جو جمعرات کی صبح ایک وارننگ کیساتھ جاری ہوئی، جسمیں کہا گیا تھا کہ خلیجی شہری صرف فیس ادا کر کے امارات کا شناختی کارڈ حاصل کر سکتے ہیں۔
ادارہ نے وائرل پوسٹ کی دھندلی تصویریں شیئر کیں۔
ایمریٹس شناختی کارڈ حاصل کرنے کے لیے آبادی کی رجسٹری میں لاگو ضروریات و شرائط کو پورا کرنا ضروری ہے،” ICP نے کہا۔
آئی سی پی نے مزید کہا کہ کارڈ حاصل کرنا اس سلسلے میں جاری کردہ ریگولیٹری فیصلوں کے مطابق شرائط و ضوابط سے مشروط ہے اور ان میں "کوئی تبدیلی نہیں کی گئی”۔
اتھارٹی نے رہائشیوں سے مطالبہ کیا کہ "مذکورہ بالا افواہوں کو نظر انداز کریں اور اتھارٹی کے تصدیق شدہ چینلز اور سرکاری ذرائع سے درست معلومات حاصل کریں”۔