خلیج اردو: متحدہ عرب امارات کے پبلک پراسیکیوشن نے ایک ایڈوائزری جاری کی ہے جس میں رہائشیوں کو ایسے اشتہارات کے خلاف جرمانے سے آگاہ کیا گیا ہے جو عوام کو گمراہ کر سکتے ہیں۔
اتھارٹی نے ٹویٹر پر ایک ویڈیو جاری کی ہے جس میں جرم کی نوعیت اور جرم ثابت ہونے کی صورت میں اس کی سزا کی وضاحت کی گئی ہے۔
2021 کے وفاقی حکم نامے کے قانون نمبر 34 کے آرٹیکل 48 کے مطابق، جھوٹے اشتہارات کے ذریعے عوام کو گمراہ کرنے کے جرم پر 20،000 سے 500،000 درہم تک جرمانہ اور جیل کی سزا بھی سنائی جائے گی۔