متحدہ عرب امارات

متحدہ عرب امارات نے مشروط ورک پرمٹ جاری کرنے کا اعلان کر دیا

خلیج اردو
یکم جولائی 2021
دبئی : متحدہ عرب امارات کی وزارت انسانی وسائل اور ایمریٹائزیشن نے اعلان کیا ہے کہ وہ گولڈن ویزہ ہولڈرز کیلئے ورک پرمٹ جاری کرے گا۔

یہ اقدام کابینہ کے قرارداد پر عمل دارآمد کا نتیجہ ہے جس کی بدولت گولڈن ویزہ ہولڈرز کیلئے ورک پرمٹ کا اجراء کیا گیا۔

وزارت کے مطابق ایسے پرمٹ تین صورتوں میں درکار ہوں گے۔ پہلی صورت میں وہ افراد جو اس وقت بے روزگار تھے جب وہ گولڈن ویزہ کیلئے درخواست دے رہے تھے اور وہ کسی آجر کیلئے کام کرنا چاہتے ہوں۔

دوسری نمبر پر ان گولڈن ویزہ ہولڈرز کیلئے جن کے پاس گولڈن رہائشی ویزہ ہے اور وہ نئے آجر کیلئے کام کرنا چاہتے ہوں۔ تیسرے قسم ان کی ہے جن کے موجودہ آجر ان کے ورک پرمٹ کی تجدید کرنا چاہتے ہوں۔

وزارت افرادی قوت نے وضاحت کی ہے کہ ورک پرمٹ اور معاہدوں کے اجرا سے متعلق وہی قواعد و ضوابط ان کے والدین کی رہائش گاہ پر رجسٹرڈ انحصار کرنے والے امیدواروں پر بھی ہے اگر وہ گولڈن ویزہ ہولڈرز ہوں اور وہ ورک پرمٹ کیلئے اپلائی کررہے ہوں۔

گولڈن ریزیڈنسی حاصل کرنے والے آجروں اور کارکنوں کے مابین ورک پرمٹ اور معاہدوں کی پابندی ویلیڈ رہے گی اور متحدہ عرب امارات کی تمام قابل اطلاق قوانین لاگو ہوں گے۔

وزارت انسانی وسائل کے مطابق بیرون ملک مقیم افراد کے ورک پرمٹ کیلئے مقرر کردہ اور قابل اطلاق فیس کے ساتھ ساتھ ورک پرمٹ اور معاہدوں کی تجدید اور ان میں ترمیم کی فیس بھی گولڈن ریزیڈینسی ہولڈرز پر لاگو ہوگی۔

Source : Khaleej Times

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button