
خلیج اردو
دبئی، 5 جولائی – متحدہ عرب امارات کے مرکزی بینک (CBUAE) کی جانب سے رواں سال مارچ میں متعارف کرایا گیا درہم کا نیا علامتی نشان اب ملک بھر میں مختلف مقامات پر نظر آنے لگا ہے، جس میں Noon.com اور Carrefour جیسی معروف ایپس اور اسٹورز شامل ہیں۔
یہ نیا نشان صرف کرنسی کی نمائندگی نہیں کرتا بلکہ متحدہ عرب امارات کی ثقافت، استحکام، ترقی اور عالمی سوچ کا بھی عکاس ہے۔ نشان کی ساخت درہم کے انگریزی نام سے اخذ کی گئی ہے، جس میں شامل دو افقی لکیریں درہم کی معاشی استحکام کی نمائندگی کرتی ہیں اور انسپائریشن یواے ای کے پرچم سے لی گئی ہے۔
کہاں استعمال ہونا چاہیے؟
مرکزی بینک نے نئے نشان کے استعمال سے متعلق واضح رہنما اصول جاری کیے ہیں تاکہ تمام ڈیجیٹل اور فزیکل پلیٹ فارمز پر ہم آہنگی قائم رکھی جا سکے۔
استعمال کی مناسب جگہیں:
-
کرنسی نوٹ پر
-
چیکس، رسیدوں، انوائسز پر
-
اے ٹی ایمز اور POS سسٹمز میں
-
آن لائن اور اسٹور میں قیمتوں کے ساتھ
-
فنانشل ایپس، اکاؤنٹنگ سسٹمز، UI فیلڈز میں
جہاں استعمال نہیں کیا جانا چاہیے:
-
کسی لوگو یا برانڈنگ ایلیمنٹ کے طور پر
-
اسپلیش اسکرین یا ہیڈر میں
-
لفظ "درہم” کی جگہ جب مکمل الفاظ میں لکھا جا رہا ہو
استعمال کا طریقہ
کی بورڈ: یہ نشان نمبر 6 کی چابی پر دستیاب ہے۔
پوزیشننگ:
-
سنگل زبان میں: عدد کے ساتھ درمیان میں
-
دو لسانی انداز میں: بالا بائیں کونے میں
-
نشان کے گرد کم از کم 2 ملی میٹر کا خالی فاصلہ ہونا ضروری ہے
چیک بک:
-
عدد میں رقم سے پہلے نشان شامل ہو
-
الفاظ میں رقم لکھتے وقت صرف "درہم” لکھا جائے، نشان نہ ہو
رسیدیں:
-
نشان ہمیشہ عدد سے پہلے
-
ایک ہی سائز، فونٹ اور وزن میں
-
عبارت انگریزی میں ہو اور دائیں طرف سیدھ میں ہو
قیمتوں کے ٹیگز:
-
نشان براہ راست عدد سے پہلے
-
"AED” یا نشان میں سے صرف ایک استعمال ہو
-
واضح اور آسانی سے پڑھنے کے قابل ہو
ہدایات
درست طریقے (Dos):
-
نشان کا اصل انداز اور سمت برقرار رکھیں
-
عدد کے لحاظ سے تناسب اور فاصلہ درست رکھیں
-
مناسب کانٹراسٹ مہیا کریں
-
صرف ایک علامت استعمال کریں (نشان یا AED)
-
نشان کو عدد کے بائیں جانب رکھیں
-
نشان کے گرد واضح جگہ چھوڑیں
غلط طریقے (Don’ts):
-
نشان کو مسخ یا تبدیل نہ کریں
-
AED کے ساتھ اکٹھا استعمال نہ کریں
-
غلط پوزیشن یا سائزنگ نہ کریں
-
ڈیکوریٹو ایلیمنٹس شامل نہ کریں
-
کم کانٹراسٹ میں نہ دکھائیں
متحدہ عرب امارات کی جانب سے یہ اقدام کرنسی کی عالمی پہچان، شفاف مالیاتی نظام اور جدید ڈیجیٹل معیشت کی جانب ایک اور نمایاں پیش رفت ہے۔







