خلیج اردو
31 جنوری 2021
دبئی :متحدہ عرب امارات میں پچھلے 24 گھنٹوں میں کورونا وائرس کے خلاف 71710 رہائشیوں کو کورونا ویکسین دے دی گئی۔ وزارت صحت اور روک تھام نے بتایا ہے کہ اب تک دی جانی والی ویکسین کی تعداد 3.18 ملین ہے۔ ابھی 32 فیصد کے حساب سے ویکسین لگائے جانے کا عمل جاری ہے۔
اتوار کو دبئی نے ویکسین لاجسٹکس الائنس کا اجرا کیا تاکہ ویکسین کی تقسیم اور لوگون کو دیئے جانے کے عمل کو تیز کیا جائے۔
"الصحة " تعلن تقديم 71,710 جرعات من لقاح #كوفيد19 خلال الـ 24 ساعة الماضية، والعدد الإجمالي حتى اليوم 3,185,872 جرعة.#وام pic.twitter.com/v6mDsvyLB2
— وكالة أنباء الإمارات (@wamnews) January 31, 2021
اس تعاون سے عالمی ادارہ صحت کے ویکسینیشن پروگرام کو تیز کرنے اور اسے موئثر بنانے میں مدد ملے گی۔ عالمی ادارے کی جانب سے 2021 میں 2 بلین ویکسین دینے کے ہداف کو پورا کرنے میں متحدہ عرب امارات پیش پیش ہے ،اس کے علاوہ عالمی سطح پر ویکسین کی طلب اضافے کے بعد جب فائزر بائیوٹک ویکسین کی سپلائی متائثر پوئے تو دبئی کے حکام نے سینوفارم ویکسین کی منظوری دی ہے تاکہ عوام کو محفوظ بنایا جا سکے۔
Source : Khaleej Times







