خلیج اردو: بالی وڈ کے پروڈیوسر گورانگ دوشی کو 7 روز قبل ایک مقدمے کے اندراج کے بعد دبئی پولیس نے گرفتار کیا ہے۔
رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ گزشتہ سال گورانگ دوشی اپنے شو کی شوٹنگ کیلئے 150 افراد کی ٹیم لیکر دبئی گئے تھے لیکن شو کے فنانسر نے ہاتھ پیچھے ہٹالیا تھا جس کے بعد ٹیم کو واپسی بھارت آنا پڑا تھا۔
رپورٹس کے مطابق فلمساز پر ٹریول ایجنٹ نے فراڈ کا مقدمہ درج کرایا ہے جس میں کہا گیا ہےکہ پروڈیوسر کو 2 لاکھ درہم یعنی 40 لاکھ بھارتی روپے کی رقم اد نہیں کی ہے۔
دبئی پولیس نے مقدمے کے اندراج کے بعد گورانگ دوشی کو گرفتار کرلیا ہے اور وہ 7 روز سے جیل میں قید ہیں۔
کہ گورانگ دووشی کئی سپرہٹ فلمیں بنا چکے ہیں جس میں امیتابھ بچن کی فلم ’آنکھیں‘ بھی شامل ہے۔







