متحدہ عرب امارات

متحدہ عرب امارات کے 76 فیصد رہائشیوں کو یقین ہے کہ ویکسین مہم سے زندگی معمول پر واپس آجائے گی، سروے رپورٹ پڑھیں

 

خلیج اردو آن لائن:

متحدہ عرب امارات میں جاری کورونا ویکسین مہم کے حوالے سے کیے گئے ایک سروے میں سامنے آیا ہے کہ یو اے ای کے 76 فیصد رہائشیوں کو اس بات کا یقین ہے کہ ملک بھر میں جاری کورونا ویکسین مہم کے نتیجے میں ایک سال کے اندر زندگی معمول پر واپس آجائے گی۔

یہ سروسے جی 42 کیجانب سے کیا گیا جو 15 دن تک جاری رہا۔ اس سروسے سے یو اے ای کی عوام کا ویکسین مہم پر اعتماد  ظاہر ہوتا ہے۔

اس سروے میں 1 ہزار 11 افراد نے شرکت کی جن میں سے 76 فیصد کو یقین ہے کہ ویکسین سے زندگی واپس اپنے معمول پر آجائے گی۔ جبکہ 7 فیصد افراد کا کہنا ہے کہ ویکسین سے زندگی ایک مہینے کے اندر معمول پر آجائے گی، 16 فیصد کا ماننا ہے کہ زندگی معمول پر آنے میں 1 سے 3 مہینے لگ سکتے ہیں۔ جبکہ 26 فیصد کا کہنا ہے کہ زندگی معمول پر آنے میں تین سے چھ مہینے لگ سکتے ہیں اور سروے میں حصہ لینے والے میں سے 27 فیصد کا کہنا ہے کہ 6 سے 12 ماہ میں زندگی معمول پر آجائے گی۔

مزید برآں، 17 فیصد افراد کا خیال ہے کہ زندگی مکمل طور پر معمول میں آںے میں 1 سے 2 سال لگ سکتے ہیں، جبکہ 2 فیصد کا خیال ہے کہ اس 2 سال زائد کا عرصہ لگ سکتا ہے۔ جبکہ محض 5 فیصد افراد کا یہ ماننا ہے کہ یہ صورتحال ہمیشہ کے لیے جاری رہے گی۔

سروے میں یو اے ای بھر سے لوگوں نے شرکت کی۔ شرکت کرنے والے 1 ہزار 11 افراد میں سے 32 فیصد کا تعلق ابوظہبی، 15 فیصد کا شارجہ، 30 فیصد کا دبئی سے اور 23 فیصد کا تعلق دیگر امارات سے تھا۔ جب ان تمام افراد میں سے 11 فیصد یو اے ای کے شہری جبکہ 89 فیصد یو اے ای کے رہائشی تھے۔

سروےمیں شرکت کرنے والے افراد سے متعلق دیگر تفصیلات درج ذیل ہیں:

کل افراد میں سے 49 فیصد کی آمدنی 10 ہزار درہم سے کم تھی، 17 فیصد 10 ہزار سے 20 ہزار درہم کے درمیان کما رہے تھے۔ 14 فیصد افراد کی آمدنی 20 ہزار سے40 ہزار کے درمیان تھی، جکبہ 9 فیصد افراد 40 ہزار درہم سے زائد کی آمدنی کے حامل تھے اور باقی ماندہ 10 فیصد کی آمدنی سے متعلق اعداد و شمار معلوم نہیں۔

سروے میں شرکت کرنے والے میں سے 69 فیصد مرد اور باقی خواتین شامل تھیں۔ جن میں سے 53 فیصد شادہ شدہ اور بال بچوں والے تھے۔

یہ سروے جی 42 ہیلتھ کیئر نامی کمپنی کی جانب سے کروایا گیا تھا جس کا مقصد یہ جاننا تھا کہ یو اے ای کی عوام کو یو اے ای میں جاری کورونا ویکسین پر کتنا اعتماد ہے اور لوگ ویکسین کی وجہ سے زندگی معمول پر آنے کے بارے میں کیا سوچتے ہیں۔

خیال رہے کہ اس وقت یو اے بھر میں کورونا ویکسین کی 5 ملین سے زائد خوراکیں مختلف افراد کو لگائی جا چکی ہیں۔ اور ملک بھر میں فی 100 افراد ویکسین لگانے کی شرح 51 اشاریہ 43 فیصد ہے۔

Source: Khaleej Times

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button