متحدہ عرب امارات

یو اے ای نے اسرائیل کے ساتھ سیکیورٹی ڈیل کے حوالے سے خبروں کی تردید کر دی

ایسی رپورٹس "مکمل طور پر غلط ہیں"، محمد الزابی

 

خلیج اردو آن لائن:  متحدہ عرب امارات کی طرف کی اسرائیلی میڈیا کے بعض اخباروں میں اسرائیل اور یو اے ای کے درمیان داخلی سیکیورٹی کے لیے سمجھوتے کے حوالےسے چھپنے والی خبروں کی تردید کی گئی ہے۔

وزارت خارجہ میں بین الاقوامی سلامتی تعاون کے شعبہ کے ڈائریکٹر سلیم محمد الزابی نے اس بات پر زور دیا کہ بنیادی مقصد ٹیکنالوجی، مصنوعی ذہانت، صحت اور تعلیم کے شعبوں میں معاشی اور سائنسی تعلقات استوار کرنا ہے ناکہ سیکیورٹی کے حوالے سے سمجھوتے کرنا۔

یاد رہے کہ کچھ میڈیا ہاؤسز کی جانب سے دعویٰ یو اے ای اور اسرائیل کے درمیان سیکیورٹی سے متعلق تعاون پر وزراتوں کی سطح پر رابطے شروع ہو گئے ہیں۔ اس حوالے سے محمد الزابی کہنا تھا کہ ایسی رپورٹس "مکمل طور پر غلط ہیں”۔ انہوں نے قابل اعتبار ذرائع سے حقائق جاننے کی اہمیت پر زور دیا ہے۔

Source: Gulf Today

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button