خیلج اردو آن لائن:
تفصیلات کے مطابق شارجہ کے شہر کلباء کی کریمنل کورٹ نے ایک ایسے مقدمے کی سماعت کی جس میں ایک خلیجی باشندے پر اپنے ایک دوست کو قتل جبکہ دوسرے کو زخمی کرنے کا الزام ہے۔
مدعا علیہ پر الزام ہے اس نے کلباء میں واقع ایک فارم میں اپنے ایک دوست پر چھریوں کے وار کر کے قتل کر دیا جبکہ دوسرے کو زخمی کر دیا۔
تاہم مدعالیہ کے مطابق یہ واقع اس وقت پیش آیا جب مقتول اور زخمی شخص نے اس کے ساتھ زبردستی جنسی زیادتی کرنے کی کوشش کی۔
رپورٹس کے مطابق مدعالیہ مقتول کا دوست تھا اور وہ دونوں اس کی گاڑی میں گھومنے کے لیے نکلے، پھر وہ ایک اور شخص سے ملے جو مقتول کا دوست بتایا جاتا ہے۔
مقتول کے دوست نے کہا انہیں اس کے فارم پر چلنا چاہیے تاکہ وہاں کچھ وقت گزار سکیں۔
فارم پر پہنچے کے بعد مقتول نے مدعاعلیہ سے اس کے ساتھ جنسی فعل کرنے کو کہا۔ جس پر مدعا علیہ نے انکار کردیا۔ اس کے انکار پر انہوں اسے تشدد کی دھمکی دی اور اسے کچھ ویڈیوز دیکھائیں جس میں وہ کچھ دوسرے افراد سے ایسا ہی فعل کر رہے تھے۔
تاہم مدعا علیہ نے بھاگنے کا موقع حاصل کرنے کے لیے ان کے ساتھ اس عمل پر رضامندی کا اظہار کیا۔
جس کے بعد مقتول اور مدعا علیہ کمرے میں چلے گئے جہاں مقتول نے اسے جنسی زیادتی کا نشانہ بنانا شروع کردیا۔ لیکن مدعالیہ نے ٹیبل پر پڑی چھری اٹھا کر مقتول پر وار کر دیا، مدعا علیہ نے مقتول پر 23 وار کر کے اسے موت کے گھاٹ اتار دیا۔
مقتول کی چیخ و پکار سن کر دوسرا شخص اند آٰیا جہاں اس نے اپنے دوست کی لاش دیکھی، اور وہ وہاں سے بھاگ گیا لیکن مدعاعلیہ نے اس پر چھری کا وار کر اسے بھی زخمی کر دیا۔ لیکن وہ پولیس کو فون کرنے میں کامیاب ہوگیا اور مدعا علیہ کو گرفتار کر لیا گیا۔
مزید برآں، مدعا علیہ پر قتل اور اقدام قتل کا الزام عائد کیا گیا ہے۔ تاہم اسے بھی اس کیس میں ایک متاثرہ فریق کے طور پر شامل کیا گیا ہے۔
Source: Gulf Today







