
خلیج اردو
11 فروری 2021
ابوظبہی : ایک کار حادثے میں مستقل طور پر معزور ہونے والی خاتون کیلئے ابوظبہی عدالت نے ایک ملین درہم دلانے کی منظوری دی ہے۔ عدالتی دستاویزات کے مطابق خاتون کی گاڑی کو سڑک پر چلتے ہوئے تکنیکی مسئلہ تھا ۔ اس نے اپنی گاڑی کو سڑک کے سائیڈ پر رکھا کیونکہ اس کی گاڑی کا ایک حصہ سڑک کو چھو رہا تھا۔ وہ کسی ایک گاڑی کے انتظار میں تھی کہ اس کے ساتھ گاڑی کو منسلک کرکے لے جائے۔ ایسے میں ایک عرب شخص جو بے ترتیب گاڑی چلا رہا تھا ، خاتون کی گاڑی کو بری طرح سے ہٹ کر گیا جس سے گاڑی کے اندر موجود خاتون بری طرح زخمی ہوئیں۔
خاتون کو اس حادثے میں سر ، کمر ، سینے اور جسم کے دیگر حصوں پر شدید چوٹیں آئیں جس کی وجہ سے وہ مستقل طور پر معذور ہوگئے تھے۔ ایک میڈیکل رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ متاثرہ خاتون کو مستقل دماغی تکلیف کا سامنا کرنا پڑا ہے ۔ خاتون کو 30 فیصد دماغی ، 70 فیصد ریڑھ کی ہڈی متائثر ہوئی جبکہ 50 فیصد مثانے کی تکلیف شامل ہے۔
پولیس نے تحقیقات کے بعد دوسرے ڈرائیور یا ملزم کو قصوروار ٹہرایا جو بے ترتیب گاڑی چلا رہا تھا اور جس کی لاپرواہی سے یہ حادثہ پیش آیا۔ ٹریفک عدالت نےملزم کو حادثے کا سبب بننے میں قصوروار قرار دیا اور اسے سزا سنائی ۔جس کے بعد متائثرہ خاتون نے ڈرائیور اور اس کی انشورنس کمپنی کے خلاف قانونی مقدمہ دائر کیا ۔ مقدمے میں اخلاقی ، جسمانی اور مادی نقصانات کے بدلے 2 ملین درہم کا مطالبہ کیا گیا تھا۔
ابتدائی سول عدالت نے ڈرائیور اور اس کی انشورنس کمپنی کو حکم دیا تھا کہ وہ خاتون کو مشترکہ طور پر 600 ہزار درہم ادا کریں جس کے خلاف دونوں فریقین نے اپیل کی۔ ایپلنٹ کورٹ نے خاتون کے نقصان کا مداوا کرنے کیلئے دس لاکھ درہم کی ادائگی کا حکم دے دیا۔ دوسری طرف فیصلے میں عدالت نے مدعا علیہان کو قانونی اخراجات ادا کرنے کا بھی حکم دیا ہے۔
Source : Khaleej Times







